جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سلمان اورآصف رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ سے آوٹ

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) سلمان بٹ اور محمد آصف کی رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا بھی کوئی امکان نظر نہیں آتا، چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ 5سال میدان سے دور رہنے والوں کی کارکردگی صرف 2 میچز میں بہتر کھیل سے نہیں جانچی جا سکتی، ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت کا موقع بھی آئی سی سی کی تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ہی کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010 میں ملوث سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ بولر محمد آصف کو پابندی کے 5سال یکم ستمبر کو پورے ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی، تیسرے کرکٹر محمد عامر کو قبل ازیں ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت کا موقع دیدیا گیا تھا، سلمان بٹ اور محمد آصف پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے فوری طور پر کھلتے نظر نہیں آتے، چیف سلیکٹر ہارون رشید نے دونوں کی انگلینڈ کیخلاف اکتوبر میں یو اے ای میں شیڈول سیریز، بعد ازاں دسمبر میں بھارت یا کسی اور ملک سے مقابلوں میں شرکت کے امکانات مسترد کردیے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کا تفصیلی فیصلہ آنے تک ان کرکٹرز کی واپسی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے، نہ ہی انٹرنیشنل مقابلوں میں شمولیت کا کوئی ٹائم فریم دیا جاسکتا ہے،انھوں نے کہا کہ 5سال میدان سے دور رہنے والوںکی کارکردگی صرف 2 میچز میں بہتر کھیل سے نہیں جانچی جا سکتی، پی سی بی پہلے ہی کہہ چکاکہ ڈومیسٹک مقابلوں میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی آئی سی سی کی تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ہی کیا جائے گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…