جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہاکی کو فروغ دینے کے لیے 3اور5سالہ منصوبے تیار

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیکریٹری آئی پی سی اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ ہاکی کو فروغ دینے کیلیے 3اور5سالہ منصوبے بنا لیے، آئندہ2 ہفتوں کے دوران پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایبٹ آباد میں انڈر 16 اور 19 کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کیمپس سے ایشین جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کیلیے16کھلاڑیوں کا چناو¿ کریں گے،ہمارا ارادہ کوچز پینل بنانے کا بھی ہے، ٹیم کا ایک ک±ل وقتی منیجر ہوگا۔اعجاز چوہدری نے کہا کہ پی ایچ ایف صدارت کیلیے نامزد خالد سجاد کھوکھر خود بھی ایک اچھے کھلاڑی رہ چکے ہیں، ہم فیڈریشن کے آئین کو درست کریں گے، انھوں نے کہا کہ ہاکی کی آڈٹ رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی، پی ایچ ایف کا کام پلاننگ جبکہ ہمارا پالیسی پر عملدرآمد کرانا ہے، فیڈریشن کے نئے صدر کو ایک پلان دیدیا ہے۔انکوائری رپورٹ کی کاپی بھی ہاکی فیڈریشن کو بھجوا دی،اس وقت پاکستان کونئے کوچز کی ضرورت ہے،کھلاڑیوں کی فٹنس کا ہمیں خیال رکھنا ہوگا، پلاننگ کمیشن کی وزارت نے کھیلوں کی ترقی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو اپ گریڈ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دریں اثنا بریگیڈیئر(ر)خالد سجاد کھوکھرنے کہا ہے کہ میں کمیٹی کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھے صدارت کیلیے نامزد کیا،یہ میرے لیے ایک اعزاز اور ٹاسک ہے، انتخاب مکمل ہونے کے بعد سب کی مشاورت سے کام کروں گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…