بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لندن میں کرکٹ شائقین کا ”بگ تھری“ کے خلاف مظاہرہ

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) کرکٹ کی دنیا پر حکمرانی کرنے والے بگ تھری کی متنازعہ پالیسیوں کے خلا ف عوامی سطح پر بھی ردعمل سامنے آنے لگا ہے اور لندن کے تاریخی میدان اوول میں ایشیزسیریزکے 5 ویں ٹیسٹ میچ سے قبل تماشائیوں نے بگ تھری کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا اور اسے کرکٹ کی تباہی قراردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنے والی 2 تنطیمیں دی چینج کرکٹ اور ڈیتھ آف اے جینٹلمین نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کے 5 ویں ٹیسٹ میچ کے شروع ہونے سے قبل اوول کے باہر مظاہرہ کیا اور کرکٹ کے معاملات متنازعہ انداز میں چلائے جانے کے خلاف سخت احتجاج کیا جب کہ احتجاج کرنے والوں میں برٹش کنزریٹو پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ڈیمین کولنز بھی شامل تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب سے کرکٹ کے معاملات آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ (بگ تھری) نے اپنے ہاتھ میں لیے ہیں کرکٹ تنازعات کا شکار ہوگئی ہے اور آئی سی سی کے فیصلوں میں ٹرانسپیرینسی اوراحتساب کی کمی واضح نظر آرہی ہے جب کہ تینوں ممالک کے بورڈ کے سربراہان تمام معاملات کو اپنے اپنے ممالک کے مفادات کے مطابق چلا رہے ہیں اور دیگر ممالک کو بالکل اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔ڈیتھ آف جینٹلمین کے ڈائریکٹر سام کولنز نے الزام عائد کیا کہ کھیل کے ریونیو کا 52 فیصد صرف 3 ممالک سمیٹ رہے ہیں جب کہ کرکٹ کھیلنے والے دیگر 102 ممالک کو ریونیو کا صرف 48 فیصد مل رہا ہے جہاں دیگر کھیلوں کو دنیا کے دیگر ممالک تک پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں وہیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کو محدود کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے بلکہ اولمپک میں شامل ہونے کی خواہش مند بھی نظر نہیں آتی۔ مظاہرین نے احتجاج کے آغاز میں 3 منٹ تک خاموشی اختیار کی جب کہ مظاہرے کو ”کرکٹ کے عالمی کھیل کی حیثیت سے موت“ کا نام دیا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…