جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سنسناٹی ٹینس ؛ جینی بوچارڈ دوسرے راونڈ کی مہمان بن گئیں

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوہایو(نیوز ڈیسک) سنسناٹی ماسٹرز ٹینس میں جینی بوچارڈ دوسرے راو¿نڈ کی مہمان بن گئیں، انھیں الینا سویٹولینا نے سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور7-5 سے مات دے دی، پیٹرا کیوٹوا بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں، ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز نے دفاعی مہم کا فتح کے ساتھ آغاز کرلیا، وکٹوریا آذرنیکا نے کیرولین ووزینسکی کو شکست دیدی، بیلینڈا بینسک کی انجری نے لوسی سفارروا کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔ مینز سنگلز میں نووک جوکوک، اینڈی مرے اور رافیل نڈال تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق کینیڈین کھلاڑی جینی بوچارڈ کی کارکردگی بہتر ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، سنسناٹی ماسٹرز میں انھیں الینا سویٹولینا نے7-6 (6) اور 7-5 سے زیر کر لیا۔امریکی اسٹار سرینا ولیمز نے بلغارین حریف سویٹانا پیرونکووا کو 7-5 اور 6-3 سے باآسانی زیر کیا،کیرولین ووزینسکی کو وکٹوریہ آذرنیکا کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-4 سے شکست کا صدمہ برداشت کرنا پڑا۔کیرن کینپ نے ڈاریا گیوریلووا کیخلاف 6-4 اور 6-1 سے فتح سمیٹی۔بیلینڈا بینسک کی انجری نے لوسیا سفارروا کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔ دیگر میچز میں چوتھی سیڈ پیٹرا کیوٹووا کو کیرولین گارشیا نے 7-5، 4-6 اور 6-2 سے مات دیدی، اس طرح ایونٹ میں اب ابتدائی5 سیڈز میں صرف2 ہی پلیئرز باقی رہ گئی ہیں۔ سیمونا ہالیپ نے کرسٹینا میلڈینووک کو 7-5، 5-7 اور 6-4 سے قابو کیا،لوسی سفارووا نے امریکی وائلڈ کارڈ کوکو وینڈی ویگ کو 6-4 اور 7-5 سے شکست دی۔ مینز سنگلز میں عالمی نمبر ایک نووک جوکووک نے اپنے پہلے میچ میں بینوئٹ پائر کو 7-5 اور 6-2 سے ہرایا۔ اینڈی مرے کو مارڈی فش کیخلاف دوسرے راونڈ میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ مقابلہ 6-4 اور 7-6 (1) سے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔رافیل نڈال نے جریمی شارڈے کو 6-3 اور 6-4 سے مات دی۔ دیگر میچز میں اسٹینسلاس واورنیکا نے بورنا کورک کو 3-6، 7-6 (7/3) اور 6-3 سے ہرایا، رچرڈ گیسکوئٹ نے تھاناسی کوکناس کو 7-6 (7/5) اور 6-2 سے مات دی، ڈیوڈ گوفن نے فرنانڈو ورڈاسکو کو 6-4 اور 7-6 (7/4) سے زیر کیا، ٹومی روبریڈو نے سام کیورے کو 6-1، 5-7 اور 6-3 جبکہ فیلسیانو لوپز نے اندریاس سیپی کو 7-6 (8/6) اور 6-2 سے او¿ٹ کلاس کیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…