لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق نے ملاقات کی،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کھیلوں کا فروغ انتہا پسندی کے رجحانات کے خاتمے میں مددگار ثابت ہورہا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب سے کپتان مصباح الحق کی ملاقات میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کرکٹ پاکستان کا بے حدمقبول کھیل ہے،صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کافروغ نہایت ضروری ہے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں اسپورٹس کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کیئے ہیں،صوبے بھر میں کرکٹ ،ہاکی اور دیگر کھیلوں کے میدان آباد کیے گئے ہیں،مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ میانوالی میں کرکٹ اکیڈمی قائم کرنا چاہتے ہیں،وزیر اعلیٰ نےاس حوالے سے مثبت تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔