جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

آصف اور سلمان کو ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملنے والی سزا سے گزشتہ روز ہی رعایت پانے والے کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز آئی سی سی کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں پر لگی پابندی 5 سال مکمل ہونے پر ہٹا دی گئی جس کے بعد لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے سلمان بٹ اور محمد آصف کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ حکام نے لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کو دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے سے منع کیا ہے جب کہ دونوں کھلاڑیوں کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ جب تک پی سی بی حکام دونوں کھلاڑیوں کو کھلانے سے متعلق باقاعدہ فیصلہ نہیں کر لیتے تو اس وقت تک کسی بھی ٹیم کی جانب سے کھیلنے سے گریز کیا جائے۔
دوسری جانب سلمان بٹ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پابندی ہٹانے میں پی سی بی سے بہت ساتھ دیا اور اب ماضی کو بھلا کر پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ہم سے سبق سیکھنا چاہیئے تاکہ انہیں اس قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ 2010 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں اس وقت کے ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ پر 10 سال، محمد آصف پر 7 سال اور محمد عامر پر 5 سال کی پابندی لگائی تھی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…