اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

قومی ہاکی ٹیم کی خراب کارکردگی ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر مستعفی

datetime 20  اگست‬‮  2015 |

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کی خراب کارکردگی پر ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے استعفیٰ دے دیا ، نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول کی طرف سے استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوائے جانے کے بعد نئے صدر کیلئے برگیڈیئر (ر) سجاد کھوکھر کا نام سامنے آرہا ہے ، مستعفی ہونے والے صدر مسلم لیگ ن کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار بھی رہ چکے ہیں ، انہوں نے انتخابات میں شکست کے بعد ہاکی ٹیم کی سرپرستی کی ذمہ داری بھی سنبھالی تھی ، اختر رسول کے آنے کے بعد قومی ہاکی ٹیم کو پہلی بار عالمی کپ میں شرکت سے محروم ہونا پڑا تھا ، گذشہ کچھ عرصے سے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث ان پر استعفے کیلئے دباﺅ دیا جارہا تھا ، پاکستان ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد حکومت ہاکی فیڈریشن میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا ارادہ رکھتی ہے ، تاکہ قومی ٹیم کی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں کارکردگی بہتر بنائی جاسکے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہاکی فیڈریشن میں سیاسی اثر رسوخ کے خاتمے تک بہتر کارکردگی کی توقع بے ہوگی ، فیڈریشن میں ہاکی سے متعلقہ اور انتظامی امور کے ماہر لوگوں کو شامل کیا جانا چاہیے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…