ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی سب سے بڑی باکسنگ فائٹ فراڈ نکلی

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک) دنیا کے نامور باکسر مے ویدر اور مینی پکاﺅ کے مابین لاس ویگا س میں ہونے والی لڑائی جسے صدی کی سب سے بڑی لڑائی قرار دیا گیا تھا فراڈ پر مبنی تھی ۔ یہ دعویٰ امریکا کے شہر کیلی فورنیا میں ایک مدعی نے عدلت میں دائر ایک درخواست میں کیا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیاہے کہ انہیں میچ دیکھنے کی رقم واپس کی جائے۔ اس کیس کی سماعت گیر ی کلوزنر نامی جج کرینگے جو پہلے ہی سونی فلم سٹوڈیوز کے کیس کی سماعت کررہے ہیں ۔ باکسنگ میچ پر لگائے گئے ان الزامات مین اس بات کا دعویٰ کیاگیا ہے کہ میچ سے ایک رات قبل مینی پک پکاﺅ مقابلے کی تیاری کرنے کے دوران اپنا کندھار زخمی کربیٹھے تھے ۔ واضح ہے کہ اس مقابلے کو ٹی وی پر کھانے کیلئے شائقین نے چینلز کو 100 ڈالر کی فیس ادا کی تھی اور ایک اندازے کے مطابق 4.4 ملین افراد نے یہ فیس ادا کرکے یہ مقابلہ دیکھا تھا ۔ یاد رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان متعدد بار مے ویدر کو مقابلے کا چیلنج کرتے رہے ہیں لیکن حیران کن طور پر مے ویدر نے اب تک اس چیلنج کو قبول نہیں کیا اور اپنی زندگی کی آخر ی لڑائی کیلئے ابھی ایک ایسے باکسر کا انتخاب کیاہے جسے عالمی میڈیا آسانی حریف قرار دے رہا ہے ۔ عامر خان نے مے ویدر کو للکارتے ہوئے کہا کہ بچوں کی طرح بہانے نہ بناﺅ ، اگر ہمت ہے تو مجھ سے مقابلہ کرو



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…