ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وسیم، اقبال قاسم اوررمیز چیئرمین بورڈ کے مشیرہوں گے

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی سی بی کا مشیر بننے کیلیے وسیم اکرم، اقبال قاسم اور رمیز راجہ کے نام سامنے آ گئے، کرکٹ کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ کا کہنا ہے کہ گورننگ بورڈ نے شہریارخان کو اختیار دے دیاکہ وہ ان میں سے2یا پھر تینوں کا انتخاب کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق اقبال قاسم کی نیشنل بینک سے ریٹائرمنٹ کے بعد پی سی بی گورننگ بورڈ میں کوئی کرکٹر باقی نہیں رہا، گذشتہ دنوں اجلاس میں کبھی قومی ٹیم کی نمائندگی نہ کرنے والے لوگ ملکی کرکٹ کے اہم فیصلے کرتے دکھائی دیے، اس حوالے سے تنقید سامنے آنے پر بورڈ نے ہوش کے ناخن لے لیے اور چیئرمین شہریارخان کو سابق کرکٹرز کی خدمات بطور مشیر حاصل کرنے کا کہا،گذشتہ روز کرکٹ کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ وسیم اکرم، اقبال قاسم اور رمیز راجہ کے نام زیرغور ہیں، چیئرمین چاہیں تو تینوں یا ان میں سے کسی 2کو مشیر مقررکر سکتے ہیں۔
بورڈ کراچی اور لاہور سے ایک،ایک ایسے کھلاڑی کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے جو جدید کرکٹ کی باریکیوں سے واقف ہو، انھوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مذکورہ پلیئرز کو گورننگ بورڈ میٹنگ میں بھی بلایا جا سکے گا، رمیز اور وسیم اکرم کمنٹری وغیرہ کی وجہ سے زیادہ تر وقت ملک سے باہر رہتے ہیں۔
شہریارخان ان کی دستیابی پر ملاقات کر کے یا پھر فون پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں، اہم معاملات پر سابق اسٹارز کی تجاویز پر پھر گورننگ بورڈ میٹنگ میں غور ہوگا۔شکیل شیخ نے کہا کہ سابق کرکٹرز کی فہرست کافی طویل مگر مذکورہ تینوں کا کافی نام ہے، وہ اپنے مشوروں سے ملکی کرکٹ کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ شہریار خان واضح کر چکے ہیں کہ ان کے مشیر گورننگ بورڈ کے ممبر ہوں گے نہ انھیں ووٹ دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…