ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

محمد آصف اور سلمان بٹ کوبھی خوشی کی خبر مل گئی، آئی سی سی کی تصدیق

datetime 19  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوزڈیسک)بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے تصدیق کی ہے کہ محمد آصف اور سلمان بٹ کے خلاف عائد کی گئیں پابندیاں یکم ستمبر کو ختم ہو جائیں گی اور وہ اینٹی کرپشن ٹربیونل کی طے کر دہ شرائط پوری کر نے کے بعد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کھیل سکیں گے ۔بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیا کہ محمد عامر بھی اسی وقت بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے اہل ہونگے انہیں پہلے ہی اس سال کے شرو ع میں ملکی سطح پر کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی تھی یہ تینوں کھلاڑی انگلینڈ اور پاکستان کے درمیا ن اگست 2010میں کھیلے گئے لاردڈز ٹیسٹ کے دور ان مختلف جرائم میں ملوث پائے گئے اورانہیں اینٹی کرپشن ٹربیونل نے پانچ فروری 2011کو سزا سنائی تھی یہ ٹربیونل مائیکل بلاف

مزیدپڑھیئے:پاک بھارت مذاکرات،پاکستان نے ایجنڈے کو حتمی شکل دیدی،بھارت کے فرار کا امکان 

پر مشتمل تھا جس نے قطر میں چھ روز سماعت کی اور عامر پر پانچ سال . آصف پر سات سال جبکہ سلمان بٹ پر دس سال کی پابندی لگائی گئی تھی تاہم مخصوص شرائط کی بنیاد پر محمد آصف کی دو سال اور سلمان بٹ کی پانچ سال کی سزا کو معطل رکھا گیا تھا بیان میں کہا گیا کہ تمام کھلاڑی اور شرکاءکی طرح یہ کھلاڑی بھی آئی سی سی کے اینٹی کرپشن ضابطہ اخلاق اور تمام نیشنل کرکٹ فیڈریشنز کے اینٹی کرپشن قواعد کے پابند ہونگے اگر وہ مستقبل میں کسی بد عنوانی کے مرتکب پائے گئے تو ان کے خلاف الگ انضباطی کارروائی ہوگی اور اگر آصف اور سلمان بٹ نے قواعد کی خلاف ورزی کی تو ان کی معطل سزائیں بحال ہو سکتی ہیں آئی سی سی کی طرف سے کہا گیا کہ اس معاملے پر اس بیان کے علاوہ کوئی تبصرہ نہیں کیا جائےگا



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…