ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ماریہ شراپوا مسلسل11ویں برس امیر ترین خاتون اتھلیٹ قرار

datetime 13  اگست‬‮  2015 |

لاہور (نیوز ڈیسک) امریکی جریدے فوربز نے روسی ٹینس سٹار ماریا شراپوا کوآمدنی کے لحاظ سے امیر ترین خاتون اتھلیٹ قرار دیا ہے۔ یہ مسلسل11واں برس ہے کہ جب شراپوا یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ اس فہرست کی پہلی دس پوزیشنز میں سے7پر ٹینس کی کھلاڑیاں فائز ہیں جن میں 28سالہ شراپوا پہلے نمبر پر ہیں۔ فوربز نے یہ اعداد و شمار گزشتہ برس کے حساب سے تیار کئے ہیں۔ ان کے مطابق ماریہ شراپوا گزشتہ برس کے دوران2کروڑ97لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہیں۔ ان میں67لاکھ روپے انہیں فرینچ اوپن کا ٹائٹل جیت کے حاصل ہوئے تھے۔
اس فہرست میں کھیل کے علاوہ اشتہارات، کاروباری منافع اور دیگر مد میں وصول ہونے والی آمدن بھی شامل ہے۔ عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار سرینا ولیمزدو کروڑ46لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ موٹر ریسنگ ڈرائیور ڈینیکا پیٹرک فہرست میں شامل کھلاڑیوں میں ٹینس کے علاوہ کسی اور کھیل سے تعلق رکھنے والی پہلی کھلاڑی ہیں۔ وہ چوتھی پوزیشن پر ہیں اور ان کی سالانہ آمدنی ایک کروڑ39لاکھ ڈالرز بتائی جارہی ہے۔ ٹاپ ٹین میں شامل ٹینس کے علاوہ کسی اور کھیل سے تعلق رکھنے والی دیگر دو کھلاڑیوں میں رونڈا روزی جو کہ مکسڈ مارشل آرٹس سے تعلق رکھتی ہیں اور گالفر سٹیسی لیوس شامل ہیں۔ یہ دونوں بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔ ٹاپ ٹین اتھلیٹس میں 7کھلاڑیوں کے ٹینس سے تعلق رکھنے سے یہ صاف واضح ہوجاتا ہے کہ ٹینس کے کھیل میں خواتین کو نسبتاً بہتر معاوضے دیئے جاتے ہیں۔ تاہم یہاں بھی اگر مردوں سے موازنہ کیا جائے تو راجر فیڈرر جو کہ امیر ترین ٹینس پلیئر ہیں، ان کی آمدن 6کروڑ70 لاکھ ہے جو کہ ماریہ شراپوا کی آمدنی سے دوگنا سے زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…