ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اظہر علی نے کامیابیاں حاصل کر کے کپتانی کی منزل پا لی

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کامیابی ایک عام کھلاڑی کو سب کی نظر میں ہیرو بنا دیتی ہے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ناکامی کے بعد کامیابی سمیٹی اور آج پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے نام سے جانے جاتے ہیں ، کہیں پندرہ کے سکواڈ میں نام نہیں ، جب نام آیا تو کپتان بن کر ، یہ کہانی ہے قومی کرکٹر اظہر علی کی جن کی واپسی ون ڈے ٹیم میں کپتان بن کر ہوئی۔کسی نے اس روپ میں قومی کرکٹر کو نہیں دیکھا تھا لیکن اظہر علی نے اپنے بلے اور پھر قیادت کے فن سے دنیائے کرکٹ کو بتایا کہ پاکستانی چیلنج کو کیسے پورا کرتے ہیں ۔ آغاز اگرچہ بنگلہ دیش کے خلاف ہار سے ہوا لیکن یہی اظہر علی الیون کی شاید کامیابی کی پہلی سیڑھی تھی جس کے بعد زمبابوے کو ہرایا اور پھر سری لنکا کو انہی کی سرزمین پر عبرتناک شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی تک رسائی کے کھٹن مرحلے کو پار کیا ۔فتوحات کے جھنڈے گاڑ کر دنیا بھر کو بتایا کہ اپنی وطن کا پرچم اونچا کرنے کی لگن شاہینوں جیسی کسی کی نہیں ۔ اظہر علی کا فارمولہ ہم کسی بھی شعبے پر لاگو کر سکتے ہیں کہ اصل کامیابی تو گر کر سنبھلنا ہے اور ہیرو وہی ہوتا ہے جس سے آگے بڑھنے کا سبق سیکھا جا سکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…