پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

چوروں نے جینسن بٹن کی منگنی کی انگوٹھی چرا لی

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)فارمولا ون ڈرائیور جینسن بٹن جو ان دنوں اپنی اہلیہ جیسکا کے ہمراہ فرانس میں چھٹیاں منا رہے، قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔چوروں نے رویرا میں جینسن بٹن کے کمرے میں گھس کے ان کا قیمتی سامان چرا لیا۔تفصیلات کے مطابق سابق فارمولا ون چیمپیئن کےترجمان نے بتایا ہے کہ دو افراد ان کے کمرے میں داخل ہوئے اور وہاں سے زیورات چرا کے لے گئے۔ ان زیورات میں ماڈل جیسکا کی منگنی کی انگوٹھی بھی شامل تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ جوڑا اپنے دوستوں کے ہمراہ سینٹ ٹروپیز میں چھٹیاں منانے کیلئے ایک ولا میں مقیم تھا۔ امکان ہے کہ چوروں نے کارروائی سے قبل ولا میں موجود افراد سے بچنے کیلئے نیند آور گیس کا بھی استعمال کیا تھا۔ اس واقعے میں انھیں کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا لیکن اس واقعے پر انھیں بہت حیرت ہوئی ہے۔ اندازہ ہے کہ چوری ہونے والی اشیا کی مالیت تین لاکھ پاو¿نڈ تھی۔واضح رہے کہ اس علاقے میں چوریوں کی وارداتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور خود پولیس نے بھی اعتراف کیا ہے کہ یہ معاملہ نہایت تیزی سے پھیل رہا ہے۔اس کیلئے چور، چوری سے پہلے ایئرکنڈیشننگ یونٹس کے ذریعے نیند آور گیس کا استعمال کرتے ہیں اور یوں ان کا کام آسان ہوجاتا ہے۔یاد رہے کہ 35 سالہ جینسن بٹن مناکو کی ٹیم میکلارن ٹیم کا حصہ ہیں۔ انھوں نے بران جی پی کے لیے ڈرائیونگ کرتے ہوئے سنہ 2009 میں فارمولا ون چیمپیئن شپ جیتی تھی اور سنہ 2014 میں آٹھویں نمبر پر رہے تھے



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…