ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

براڈ نے ٹیسٹ وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناٹنگھم(نیوز ڈیسک) انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی، چوتھے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلوی اوپنر کرس روجرز کو فرسٹ سلپ میںکپتان الیسٹر کک کا کیچ بناکر وہ اس سنگ میل پر پہنچنے والے پانچویں انگلش بولر بنے ، ان سے قبل جیمز اینڈرسن، ای ین بوتھم، باب ولز اور فریڈ ٹرومین یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔براڈ نے یہ اعزاز اپنے 83 ویں ٹیسٹ میں حاصل کیا، اس طرح وہ تیز رفتاری سے اس مقام پر پہنچنے والے دوسرے انگلش بولر ہیں، ٹرومین نے وکٹوں کی ٹرپل سنچری صرف 67 ٹیسٹ میں مکمل کی تھی۔براڈ نے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 8 وکٹیں لیں اس طرح انکی مجموعی وکٹیں بھی ٹرومین جتنی 307 ہوگئی ہیں، انھوں نے پہلے اوور میں 2 پلیئرز کو آو¿ٹ کیا، 2002 کے بعد سے کسی بھی ٹیسٹ کے پہلے اوور میں دو یا زائد وکٹوں کا واقعہ 2 بار پیش آیا، عرفان پٹھان نے پاکستان کیخلاف 2006 اور کرس کینز نے انگلینڈ سے میچ میں2002میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، براڈ نے 15 رنز کے عوض 8 وکٹیں لیں جو ان کی کیریئر بیسٹ پرفارمنس ہے۔اس سے قبل وہ 2 مرتبہ اننگز میں 7 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں، پیسرکسی بھی ٹیسٹ کے ابتدائی روز لنچ سے قبل کم سے کم 5 وکٹیں لینے والے مجموعی طور پر 11ویں بولر بنے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…