پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پی سی بی نے سرفرازاحمد تنازع کی فائل بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پی سی بی نے سرفرازاحمد تنازع کی فائل بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، کپتان اور کوچ سے باضابطہ جواب طلبی کا ارادہ ترک کر دیا گیا ہے۔اعلیٰ حکام نے میڈیا اور عوامی دباو¿ پر یہ اعلان کیا تھا مگر ساتھیوں سے مشورہ دیا کہ جیتی ہوئی ٹیم کی مینجمنٹ سے ایسا سلوک مناسب نہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو سری لنکا سے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں نہیں کھلایا گیا، گوکہ پاکستان نے سیریز جیت لی مگر ملک میں طوفان کھڑا ہو گیا کہ نائب کپتان کو کیسے ڈراپ کر دیا؟ میڈیا اور عوام کے دباو¿ میں آکر چیئرمین پی سی بی شہریارخان اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کپتان شاہد آفریدی اور کوچ وقار یونس سے اس ضمن میں استفسار کا عندیہ دیا تھا، ذرائع نے بتایا کہ بورڈ میں ہی اس بات کی شدید مخالفت سامنے آئی۔بعض آفیشلز نے مشورہ دیا کہ جیتی ہوئی ٹیم کیساتھ ایساکرنا ٹھیک نہ ہو گا، وقار اور آفریدی ویسے ہی ان دنوں میڈیا اورسابق کرکٹرز کی تنقید کا شکار بنے ہوئے ہیں،ایسے میں بورڈ نے اگر ان سے باضابطہ جواب طلبی کی تو مزید دباو¿ کا شکار ہو جائیگا،اس سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی مہم کمزور پڑ سکتی ہے۔شہریار ہفتے کو انگلینڈ سے لاہور پہنچنے کے بعد پیر سے دفتر جائینگے، وہ غیر رسمی ملاقات کیلیے تینوں طرز کے کپتانوں کو بلا سکتے ہیں، کوچ وقار یونس آسٹریلیا سے واپسی کے بعد ان سے ملیں گے، اس موقع پر مستقبل کے منصوبے زیرغور آئینگے۔ دوسری جانب کوچ اور کپتان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میڈیا کے ذریعے تمام حقائق سامنے لا چکے، سرفراز کو نہ کھلانا کوئی بہت بڑا مسئلہ نہ تھا، اس فیصلے میں منیجر نوید اکرم چیمہ بھی شریک رہے،وہ بھی بتا سکتے ہیں کہ وکٹ کیپر کو کسی ذاتی عناد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…