ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

انضمام نے پاک بھارت مقابلوں کو ناگزیر قرار دیدیا

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ میں نکھارکیلئے بھارت سے مقابلوں کو ناگزیر قرار دیدیا، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ روایتی حریفوں کے میچز سے کھلاڑی دباو¿ میں کارکردگی دکھانے کا ہنر سیکھیں گے، پی سی بی کو آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے بھی زیادہ ٹورز کا اہتمام کرنا چاہیے، میری خواہش ہے کہ یونس خان 10ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں نام درج کرانے میں کامیاب ہوں۔تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ اگر پاکستانی کھلاڑیوں کو دباو¿ میں بہتر پرفارم کرنے کا ہنر سیکھنا ہے تو بھارت سے مسلسل کرکٹ کھیلنا ہوگی، انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرتے ہوئے ہم مشکلات کا شکار رہتے تھے لیکن اس دوران بہت کچھ سیکھنے اور دباو¿ برداشت کرنے کا موقع بھی ملتا، پریشر میں بہتر کھیل کر سرخرو ہونے کی صلاحیت نکھارنے کیلیے روایتی حریف سے مقابلے بہترین ذریعہ ہیں۔ سابق کپتان نے امید ظاہر کی کہ دسمبر میں پاکستان اور بھارت سیریز کھیل کر ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔انھوں نے کہا کہ مقابلے دنیا کے کسی بھی مقام پر ہوں تسلسل سے انعقاد ہوتے رہنا چاہیے، ہمارے انٹرنیشنل کرکٹ میں پیچھے رہنے کی بڑی وجہ یہی ہے کہ بڑے ممالک کے ٹورز کم مل رہے ہیں، پی سی بی کو چاہیے کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں زیادہ میچز کھیلنے کا اہتمام کرے۔ ایک سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں سیاست اور مسائل کے باجود یونس خان نے اپنی توجہ کھیل پر مرکوز رکھتے ہوئے خود کو ایک ورلڈ کلاس کرکٹر کے طور پر منوایا، جب بھی 10ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست دیکھتا ہوں تو کوئی پاکستانی نظر نہیں آتا، محمد یوسف اور میں تو اس سنگ میل کو عبور نہیں کرسکے، خواہش ہے کہ یونس اس ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہوں



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…