ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ ٹوئنٹی 20 پلان‘حفیظ کمزور کڑی ثابت ہونے لگے

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ورلڈ ٹوئنٹی 20 پلان کیلئے محمد حفیظ کمزور کڑی ثابت ہونے لگے، آل راو¿نڈر کا اسٹیٹس چھن جانے کے بعد مختصر ترین فارمیٹ میں افادیت آدھی سے بھی کم رہ گئی،انھیں اس طرز میں 50 پلس اسکور بنائے2برس اور 13 اننگز بیت گئیں، کپتان شاہد آفریدی بھی ون ڈاو¿ن پوزیشن کیلئے قابل اعتماد بیٹسمین کی ضرورت کا عندیہ دے چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کافی عرصے سے ٹیم میں اپنی آل راو¿نڈرخصوصیات کی وجہ سے جگہ بنائے ہوئے تھے، مگر غیرقانونی ایکشن کے سبب بولنگ پر ایک سالہ پابندی سے ان کی خاص طور پر محدود اوورز کے فارمیٹس میں افادیت بہت کم ہوگئی،ٹوئنٹی 20میں حفیظ کی کارکردگی بطور بیٹسمین کافی عرصے سے زوال کا شکار ہے۔اگرچہ حال ہی میں انھوں نے سری لنکا کے خلاف دونوں ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے مگر بطور اسپیشلسٹ بیٹسمین ٹیم میں اپنی جگہ سے انصاف کرنے میں ناکام رہے۔ سلیکٹرز پہلے ہی آل راو¿نڈرز کیلئے شعیب ملک کو واپس لانے کے ساتھ عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کرچکے ہیں۔ حفیظ نے اس فارمیٹ میں آخری مرتبہ ففٹی پلس اسکور نومبر 2013 میں بنایا تھا جب کیپ ٹاو¿ن میں جنوبی افریقہ کے خلاف 63 رنز جوڑے،اس کے بعد 13 اننگز میں ایک مرتبہ وہ 42 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے مگر وہ میچ افغانستان کے خلاف تھا۔ 12 میں سے 10 اننگز میں حفیظ 20 رنز سے بھی آگے نہیں بڑھ پائے جبکہ باقی 2میچز میں 32 اور 26 رنز تک محدود رہے۔شاہد آفریدی نے بھی گذشتہ دنوں تیسری پوزیشن کیلئے ایک مضبوط بیٹسمین کی ضرورت کا عندیہ دیا، عام طور پر اس پوزیشن پر حفیظ ہی کھیلتے ہیں،کپتان نے زمبابوے میں 2،3 سینئرز کو باہر بٹھانے کا بھی اشارہ دیا، اس طرح حفیظ کی پوزیشن نہ صرف خطرے میں ہے بلکہ وہ کپتان اور کوچ کے ورلڈ کپ پلان سے بھی باہر ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…