منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

سرفرازکے حق میں صدائیں بلند ہونے کا سلسلہ جاری

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سری لنکا کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے کی بات سابق کرکٹرز ہضم نہ کرپائے، ان کے حق میں صدائیں بلند ہونے کا سلسلہ جاری اور اب رمیز راجہ نے بھی لب کشائی کی ہے، غیرملکی ویب سائٹ سے بات چیت میں انھوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وکٹ کیپر بیٹسمین کو باہر بٹھانیکی منطق سمجھ سے باہر ہے۔سابق اوپنر نے کہا کہ اس وقت وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر ٹیم میں پہلا حق سرفراز احمد کا ہے، وہ میچ ونر اور ٹیم پر گہرا اثر رکھنے والے کرکٹر ہیں، وہ یا ان جیسے کسی بھی کرکٹر کے نام ٹیم کی شیٹ میں سب سے پہلے لکھ دیے جاتے ہیں، باقی ٹیم بعد میں بنتی ہے، رمیز راجہ نے کہاکہ مجھے اس سوال کا جواب ابھی تک نہیں مل سکاکہ ایک ایسا نوجوان بیٹسمین جو زبردست فارم میں ہو اسے نائب کپتان ہونے کے باوجود کیسے ڈراپ کیا گیا،ابھی پاکستان کے پاس سلیکشن کے نقطہ نظر سے پلیئرز کا پول اتنا وسیع نہیں ہے، ٹیم پوری طرح سنبھلی بھی نہیں کہ اس طرح کے تجرے شروع کر دیے گئے ۔یہ تواچھا ہواکہ دونوں میچزجیت لیے،اگر یہ تجربہ ناکام ہوجاتا تو فیصلہ کرنے والے لوگ منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوتے، رمیز راجہ نے یاد دلایا کہ ورلڈ کپ میں بھی سرفراز احمد کو ابتدائی میچز میں نہیں کھلایاگیا تھا، جب انھیں موقع دیا گیا تو انھوں نے منہ توڑ جواب دیدیا اوراسکے بعد بھی برے وقتوں میں کئی دلیرانہ اننگز کھیلی ہیں۔یاد رہے کہ سرفراز احمد کو ورلڈ کپ کے ابتدائی چار میچز میں نہیں کھلایا گیا تھا لیکن جب جنوبی افریقہ کیخلاف انھیں موقع دیا گیا تو پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے49 رنز بناڈالے،پھر اگلے ہی میچ میں آئرلینڈ کیخلاف سنچری اسکورکی تھی، سری لنکا کے حالیہ دورے میں سرفراز نے تیسرے ون ڈے میں77 رنز بناکر پاکستان کی135 رنز سے جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا،انھوں نے گال ٹیسٹ میں96 اور پالے کیلی ٹیسٹ میں78 رنز ناٹ آؤٹ بناکر اپنی اہمیت ثابت کی تھی، یہ دونوں ٹیسٹ پاکستان نے جیت لیے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…