پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

دورہ پاکستان،بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کاسیکیورٹی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ(بی سی بی) اپنی ویمنز ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان کیلئے ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے سیکیورٹی ٹیم پاکستان بھیجے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے گزشتہ سال دورہ بنگہ دیش کے بعد سیریز کے امکانات پیدا ہوئے تھے۔بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری کے مطابق یہ دو ارکان سے زیادہ کا وفد نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی ٹیم پاکستان کا دورہ کرےگی . ہم نے اپنے ہم منصبوں کو پاکستان میں بتا دیا اور ٹیم کی روانگی کی تاریخ ایک سے دو ہفتے میں حتمی طور پر طے ہو جائے گی، ویمنز ٹیم کا دورہ اکتوبر میں ہو سکتا ہے۔گزشتہ ہفتے نظام الدین نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سیکیورٹی کا جائزہ ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان کا دوسرا مرحلہ ہو گا کیونکہ ہم پہلے ہی پاکستان میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کو سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرنے کے حوالے سے ایک خط لکھ چکے ہیں۔انہوں نے اپنے سابق بیان میں کہا تھا کہ پی سی بی نے ہمیں دعوت نامہ بھیجا تھا، ہماری ویمن ٹیم بیرون ملک کھیلنے کیلئے بیتاب ہے، پاکستان نے ہمیں ایک پیشکش کی ہے اور ہم اس بارے میں سوچ رہے ہیں۔نظام الدین کے مطابق اگر ہر چیز ٹھیک ہو جاتی ہے اور ہماری ویمن ٹیم وہاں جانے کیلئے رضامند ہوتی ہے اس کے باوجود بھی بہت سے معاملات باقی رہ جاتے ہیں . معاملات حتمی مرحلے تک پہنچنے سے کافی دور ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش کی مردوں کی قومی ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کرنا تھا اور اس سلسلے میں مارچ 2012 میں بی سی بی کے سیکیورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد اپریل میں دورے کو ملتوی کردیا گیا تھا اور متعدد وعدوں کے باوجود بنگلہ دیشی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…