ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

یونس خان نے قومی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کی غلطی کا اعتراف کرلیا

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے 2009 میں قومی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہونے کی غلطی کا اعتراف کرلیا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران یونس خان کاکہنا تھا کہ ہر شخص اپنی زندگی میں غلطی کرتا ہے اور میں نے بھی کئی غلطیاں کی ہیں لیکن ان میں سب سے بڑی غلطی 2009 میں قومی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کی غلطی ہے لیکن ملک کی نمائندگی کرنے پر مجھے فخر ہے اور اگر قومی ٹیم کی قیادت کا ایک اور موقع دیا گیا تو اسے ضرور قبول کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ کھلاڑی تعاون نہیں کر رہے تھے اس لئے قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دیا تاہم اس وقت کے چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے بہت سپورٹ کیا اور وہ کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لینے کے لئے بھی تیار تھے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے فوری بعد شارٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے سوال پر یونس خان کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ ٹی ٹوئنٹی خالصتاً نوجوان کھلاڑیوں کا فارمیٹ ہے اور اب تک اس چیز پر قائم ہوں اور دیگر ٹیموں میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کنارہ کشی کی ایک وجہ آئی پی ایل میں ہونے والا ناروا سلوک بھی تھا، آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی جانب سے صرف ایک میچ کھلائے جانے پر خوش نہیں تھا، مجھے علم نہیں کہ ہمارے کپتان شین وارن کا مجھے نہ کھلانے کی کیا وجہ تھی، پہلے آئی پی ایل ایڈیشن میں ماحول کو دیکھتے ہوئے اسی وقت سوچ لیا تھا کہ میں اس ماحول میں خود کو ایڈجسٹ نہیں کرسکتا۔
یونس خان نے واضح کیا کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے تاہم اگر پی سی بی نے انہیں آئندہ سال ہونے والی پاکستان سپرلیگ کے لئے دعوت دی تو وہ اس کے لئے دستیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں کسی کو حقیر نہیں سمجھا اور ہمیشہ خود پر پہلے پاکستان کو ترجیح دی، کوئی کپتان یا کوچ یہ نہیں کہہ سکتا کہ یونس خان نے انہیں سپورٹ نہیں کیا تاہم میرا یقین ہے کہ ہر کھلاڑی چاہے اس نے 100 ٹیسٹ کھیلے ہوں یا صرف ایک ٹیسٹ ، اسے برابر کی عزت دینی چاہیئے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…