پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

نوٹنگھم ٹیسٹ کے پہلے سیشن میں آسٹریلوی ٹیم 60 رنز پر پویلین لوٹ گئی

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوٹنگھم(نیوزڈیسک) ایشیز سیریز کے چوتھے میچ میں انگلش بولرز کی تباہ کن بولنگ نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیئے اور ابتدائی پوری ٹیم محض 18.3 اوورز میں 60 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔ نوٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان السٹرل کک نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلش بولر اسٹراٹ براڈ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور کوئی بلے باز کریز پر زیادہ دیر نہ کھیل سکا۔ آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگرمیں بھی شامل نہ ہوسکے اور صرف 2 کھلاڑی بالترتیب 10 اور 13 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔آسٹریلوی بلے باز کرس روجر، ڈیوڈ وارنر اور شان مارش بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ اسٹیواسمتھ 6، کپتان مائیکل کلارک 10، ایڈم ووگزایک اور مچل اسٹارک ایک ایک، پیٹرنیول 2، مچل جانسن 13، نیتھن لیون 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جوش ہیزلیووڈ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹارٹ براڈ نے 9.3 اوورز میں 15 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مارک ووڈ اور اسٹیون فن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…