ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سرفراز احمد اگلے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ہیں ، وقار یوسن

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو اگلا ٹی ٹوئنٹی کپتان قرار دیتے ہوئے انہیں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈراپ کرنے کے پیچھے کسی سازش کے عنصر کو یکسر مسترد کردیا ہے۔قاریونس نے سڈنی سے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ٹیم کا ہر فیصلہ وہ تنہا نہیں کرتے بلکہ دوروں پر ٹورنگ سیلیکشن کمیٹی ہوتی ہے جس میں کپتان کوچ اور مینیجر شامل ہوتے ہیں اور تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔وقار یونس نے کہا کہ اس سے پہلے بھی سرفراز احمد کو بٹھا کر رضوان کو موقع دیا گیا۔ دراصل ٹی 20 میں آپ کو مختلف کمبی نیشن دیکھنے ہوتے ہیں اور صرف سرفراز ہی نہیں بلکہ کسی بھی کھلاڑی کو جب نہیں کھلایا جاتا تو اسے اس کی وجہ بتائی جاتی ہے، اور اعتماد میں لیا جاتا ہے۔وقار یونس نے کہا کہ سرفراز احمد پاکستانی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اور ان کےخیال میں وہ شاہد آفریدی کے بعد پاکستان کے اگلے ٹی 20 کپتان ہیں۔انھوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستانی ٹیم کی سری لنکا کے دورے میں شاندار کارکردگی کو پس منظر میں ڈال کر ایک ایسے معاملے کو متنازع بنا دیا گیا جس کا کوئی سر پیر نہیں تھا۔وقار یونس نے کہاکہ وہ پاکستانی ٹیم کے کوچ ہیں اور ہر کھلاڑی ان کی نظر میں برابر ہے اور وہ کیسے اپنے ہی کسی کھلاڑی اور اپنی ہی ٹیم کے ساتھ زیادتی کو سوچ سکتے ہیں؟سرفراز احمد ہی نہیں کسی بھی دوسرے کھلاڑی کے خلاف ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے گھر کے ساتھ بے ایمانی کر رہے ہیں، لہٰذا وہ منفی سوچ کے حامل ناقدین سے یہی کہیں گے کہ ’ٹیم جیت گئی ہے، اس موقعے پر وہ اس طرح کی منفی باتوں سے ٹیم کی شاندار کارکردگی کو پس منظر میں مت ڈالیں۔‘وقار یونس نے کہا کہ وہ منفی سوچ کےحامل ناقدین سے قطعاً پریشان نہیں کیونکہ ان کا کام ٹیم کو تیار کرنا، کپتان کا کام آسان کرنا اور کھلاڑیوں کو حوصلہ دینا ہے اور اگر وہ اپنی تمام تر ذمہ داری نیک نیتی سے نبھا رہے ہیں تو انھیں ایسی کسی بھی منفی تنقید کی پروا نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…