پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

سرفراز احمد کو سری لنکا کیخلاف نہ کھلانے کی منطق سمجھ سے باہر ہے ، رمیز راجہ

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/دبئی (نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف دونوں ٹی 20 انٹرنیشنل میں نہ کھلانے کی منطق سمجھ سے باہر ہے۔رمیز راجہ نے دبئی سے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اس وقت وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر ٹیم میں پہلا حق سرفراز احمد کا ہے۔ وہ میچ ونر ہیں اور ایک ایسے کرکٹر ہیں جو ٹیم پر گہرا اثر رکھتے ہیں لہٰذا وہ یا ان جیسے کسی بھی کرکٹر کے نام ٹیم کی شیٹ میں سب سے پہلے لکھ دئیے جاتے ہیں، باقی ٹیم بعد میں بنتی ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ انھیں اس سوال کا جواب ابھی تک نہیں مل سکا ہے کہ ایک ایسا بیٹسمین جو زبردست فارم میں ہو، نوجوان ہو اور جس فارمیٹ کا نائب کپتان ہو، آپ اسی فارمیٹ میں اسے باہر بٹھا دیں رمیز راجہ نے کہا کہ ابھی پاکستان کے پاس سلیکشن کے نقطہ نظر سے کھلاڑیوں کا پول اتنا وسیع نہیں ابھی پاکستانی ٹیم پوری طرح سنبھلی بھی نہیں ہے کہ اس طرح کے تجرے شروع کر دئیے گئے ہیں یہ تواچھا ہوا کہ ٹیم دونوں میچوں میں جیت گئی اگر یہ تجربہ ناکام ہوجاتا تو یہ لوگ منھ دکھانے کے قابل نہ ہوتے۔رمیز راجہ نے یاد دلایا کہ ورلڈ کپ میں بھی سرفراز احمد کو ابتدائی میچوں میں نہیں کھلایا گیا تھا اور جب انھیں موقع دیا گیا تو انھوں نے منہ توڑ جواب دے دیا اس کے بعد بھی انھوں نے برے وقتوں میں کئی دلیرانہ اننگز کھیلی ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…