پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

12ستمبر کو عالمی شہرت یافتہ باکسر کے کیریئر کی آخری فائٹ ہوگی

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ باکسر فلوئیڈ مے ویدر 12 ستمبر کو اینڈرے برٹو کے مدمقابل ہوں گے جو ممکنہ طور پر ان کے کیریئر کی آخری فائٹ ہو گی۔اس فائٹ میں مے ویدر روکی مارکیانو کی لگاتار 49 فائٹس کا ریکارڈ برابر کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔امریکی باکسر سے مقابلے سے قبل سابق ویلٹر ویٹ چیمپیئن برٹو 30 فائٹ جیت چکے ہیں جبکہ انہیں صرف تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔31 سالہ باکسر نے ٹوئٹ کیا کہ آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں اس مرتبہ اتنا ہی تیار رہوں گا جتنا کہ میں ہمیشہ سے تھا، 9/12 کو حیران مت ہونا۔جون میں کرس الجیری کو شکست دینے والے برطانوی باکسر عامر خان کو امید تھی کہ ستمبر میں ہونے والی فائٹ میں 38 سالہ مے ویدر ان سے فائٹ کریں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔مے ویدر نے گزشتہ چھ سے تین فائٹ ہارنے والے برٹو کا انتخاب کیا جنہیں وکٹر اورٹز، روبرٹو گوئرو اور جیزز سوتو کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مے ویدر نے اپنے حریف کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، ایندرے برٹو کے خلاف فائٹ بھی مختلف نہیں ہو گی اور میں ان سے کوئی رعایت نہیں برتوں گا۔اگر مے ویدر یہ فائٹ جیت جاتے ہیں تو وہ 1950 کی دہائی کے لیجنڈری امریکی ہیوی ویٹ باکسر مارکیانو کا لگاتار 49 فتوحات کا ریکارڈ برابر کردیں گے جنہوں نے بغیر کوئی پروفیشنل فائٹ ہارے اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔مے ویدر نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ 49ویں فائٹ میرے کیریئر کی آخری فائٹ ہو گی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…