پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

وسیم اکرم پر فائرنگ‘ گونج پوری دنیائے کرکٹ میں سنائی دی

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم پر فائرنگ کی گونج پوری دنیائے کرکٹ میں سنائی دی، سوئنگ کے سلطان سے پیش آنے والا واقعہ غیرملکی میڈیا پر بھی چھایا رہا، کھلاڑیوں نے واقعے کی مذمت کے ساتھ فاسٹ بولر کے محفوظ رہنے پر شکر بھی ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سابق کپتان اور معروف فاسٹ بولر وسیم اکرم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں وہ محفوظ رہے، کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے میڈیا میں یہ خبر چھائی رہی جبکہ سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے شدید مذمت کی۔ ٹوئنٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ وسیم اکرم پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔حکومت کو مجرموں کے ساتھ سختی سے پیش ا?نا چاہیے۔ بھارت کے سابق اسپنر انیل کمبلے نے ٹویٹر پر کہا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ وسیم اکرم پر حملہ ہوا، یہ کافی اچھی بات ہے کہ وہ اس واقعے میں مکمل طور پر محفوظ رہے۔ اوپنر احمد شہزاد نے ٹویٹ کیا کہ مجھے ابھی ہی معلوم ہوا کہ وسیم اکرم پر کراچی میں حملہ ہوا جب وہ نوجوان بولرز کو سکھانے کے لیے جارہے تھے، یہ انتہائی خوفناک واقعہ ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ وہ محفوظ رہے۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ ’یہ بہت ہی اچھی خبر ہے کہ میرے بھائی وسیم اکرم ٹھیک ہیں، اللہ تعالیٰ انھیں اور اہل خانہ کو محفوظ رکھے‘۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض کہتے ہیں کہ وسیم اکرم کا اس واقعے میں محفوظ رہنا خوشی کا باعث ہے، اللہ انھیں صحت و سلامتی سے رکھے۔ محمد حفیظ نے کہا کہ ’ مجھے عظیم وسیم اکرم پر فائرنگ کے واقعے سے شدید صدمہ پہنچا اور میں اس واقعے کی مذمت کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وہ محفوظ ہیں



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…