بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ویڈیو پوسٹ کرو اور کوچز کی توجہ پاو¿، پی سی بی کا منفرد فیصلہ

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ویڈیو پوسٹ کرو، این سی اے کوچز کی توجہ پاو¿، پی سی بی نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے ویب سائٹ لانچ کرے گا، کوچز باقاعدگی سے جائزہ لیتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے لئے بلائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کئی باصلاحیت کرکٹرز دودراز علاقوں میں مقیم یا مواقع نہ مل پانے کی وجہ سے سلیکٹرز کی توجہ حاصل نہیں کرپاتے،انھیں منظر عام پر آنے کی سہولت فراہم کرینگے۔غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق پی سی بی نے اس مسئلے کا حل تلاش کرلیا اور جلد ہی ایک ویب سائٹ لانچ کردی جائے گی، کوئی بھی کھلاڑی جو خود کو مسابقتی کرکٹ کا اہل سمجھتا ہے بیٹنگ یا بولنگ کی مہارت پر مشتمل ویڈیو پوسٹ کرسکے گا، وہیں اپنے کیریئر کے بارے میں معلومات دی جاسکیں گی، پی سی بی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ این سی اے کے کوچز ویڈیوز کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے ہوئے نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کی فہرست مرتب کرینگے، مستقبل کی کرکٹ کیلئے موزوں سمجھے جانے والوں کو ٹرائلز کیلئے بلایا جائے گا۔اس سے ریجنز کے کونے کونے سے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا نیا راستہ میسر آجائے گا، انھوں نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا خیال ہے کہ بار بار مختلف علاقوں کے باصلاحیت کرکٹرزکے نظر انداز ہونے اور این سی اے میں تربیت کا موقع نہ ملنے کے قصے دہرائے جاتے ہیں، ویب سائٹ کی مدد سے انھیں صلاحیتوں کے اظہار اور توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ حاصل ہوگا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…