جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

فیفا کا فیصل صالح حیات کے حق میں فیصلہ ، عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کالعدم

datetime 5  اگست‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف) کے دو دھڑوں کے درمیان جاری تنازع کی وجہ جاننے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے والے فیفا اور ایشین فٹبال کے وفد نے فیصل صالح حیات کو فیڈریشن کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے جانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ایک غیر معمولی کانگریس اجلاس میں فیصل صالح حیات کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ وفد نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ اسلا آباد میں منعقدہ کانگریس اجلاس کے ایجنڈے میں فیصل صالح حیات کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ایجنڈا پیش نہیں کیا گیا ذرائع نے بتایا کہ کانگریس اراکین کو جاری ایجنڈے کے تحت اجلاس میں صرف الیکشن کی صورتحال پر گفتگو ہونا تھی تاہم اراکین نے فیصل صالح حیات کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرتے ہوئے ایڈہاک نظام کا اعلان کر کے ارشاد خان لودھی کو قائم مقام صدر اور کرنل فراست علی شاہ کو قائم مقام سیکریٹری مقرر کردیا۔وفد نے ارشد خان کو ہدایت کی کہ وہ پی ایف ایف ہاو¿س فیصل کو واپس کردیں اور وہ 31 اگست کو ختم ہونے والی اپنے عہدے کی مدت تک وہاں عہدے پر فائض رہیں گے لیکن وفد کو بتایا کہ گیا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن ہاو¿س کا انتظام لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹر کو سونپ دیا گیا ہے۔ہائی کورٹ نے فیصل صلاحی حیات کی جانب سے 30 جون کو چھانگلہ گلی میں کرائے گئے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ایک ایڈمنسٹریٹر کو تعینات کر دیا تھا۔عدالت نے 17 اپریل کو ہونے والے پنجاب فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کا حتمی فیصلہ آنے تک کسی بھی قسم کے انتخابات نہ کرانے کی ہدایت کی تھی تاہم حیات نے اس کے باوجود انتخابات کرائے تھے جس کے بعد عدالت نے انہیں توہین عدالت کا نوٹس بھی ارسال کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق فیفا ممکنہ طور پر جلد تحریری حکم بھی بھیج سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی چھانگلہ گلی میں ہونے والے انتخابات اور متنازع پی ایف اے انتخابات پر سوالات بھی اٹھا سکتی ہے کیونکہ ظاہر علی شاہ کی زیر سربراہی چلنے والے حیات کے حریف گروپ نے وفد کے سامنے اہم نکتے اٹھائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…