نوٹنگھم (نیوز ڈیسک)ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ جمعرات سے ٹرینٹ برجنوٹنگھم میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 6 سے 10 اگست تک ٹرینٹ برج، نوٹنگھم جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک لندن میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ میزبان ٹیم انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی سبقت حاصل ہے ¾کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے 169 رنز سے فتح حاصل کی۔ لارڈز ٹیسٹ میں کینگروز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 405 رنز سے میچ جیت کر سیریز برابر کر دی تاہم برمنگھم میں انگلینڈ نے عمدہ ایک مربتہ پھر سیریز میں کم بیک کیا اور مہمان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک بار پھر برتری حاصل کر لی۔ادھر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ وہ ایشز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں ہم وطن بلے باز میتھیو ہیڈن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے پرعزم ہیں، مائیکل کلارک کو ٹیسٹ کرکٹ میں ہم وطن بلے باز میتھیو ہیڈن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 21 رنز درکار ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 19 ویں نمبر پر آ جائیں گے دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز آئن بیل نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرﺅنگا۔ انہوں نے کہا کہ کینگروز کو چوتھے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر ایشز 3-1 سے اپنے نام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں کم بیک کرنے کے بعد ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کینگروز کے خلاف نہ صرف چوتھا ٹیسٹ بلکہ سیریز بھی جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔