ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سپر لیگ کےلئے پی سی بی کے رابطے،بین الاقوامی کرکٹرز کاحیرت انگیز ردعمل

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کےلئے پی سی بی کے رابطے،بین الاقوامی کرکٹرز کاحیرت انگیز ردعمل،غیرمتوقع طورپر واضح دلچسپی کا اظہار،پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کےلئے بین الاقوامی کرکٹرز سے رابطوں کا آغاز کردیا،ویسٹ انڈیز،زمبابوے ،سری لنکا ،بنگلہ دیش اورجنوبی افریقہ کے کئی اسٹارز نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے میں دلچسپی ظاہرکر دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کے لئے عملی کاوشیں شروع کر دی ہیں اور اس کے انعقاد کے لیے تیاریوں میںبھی تیزدیکھی گئی ہے ۔سری لنکا،ویسٹ انڈیز،جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے کرکٹرز کی طرف سے پاکستان سپر لیگ کھیلنے پرآمادگی کے بعد انہیں معاہدے کی کاپیاں بھی بھجوا دی گئی ہیں اور قوی امکان ہے کہ معاہدوں پر رواں ماہ ہی دستخط ہوں گے جبکہ پانچوں فرنچائز کے نام اکتوبر میں فائنل کرلئے جائیں گے۔پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کھیلنے کیلئے جن کھلاڑیوں سے رابطہ کیا ان میں کرس گیل،کیرن پولارڈ، دلشان ،جیک کیلس،شکیب الحسن،چی بابا سمیت کئی اسٹارشامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ دوسرے مرحلے میں انگلش، آسٹریلین اور کیویز کرکٹرز سے رابطے کرے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…