ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ٹینس رینکنگ پر سرینا ولیمز اورنووک جوکووک کی بادشاہت برقرار

datetime 4  اگست‬‮  2015
epa04844734 Novak Djokovic of Serbia (R) and Serena Williams of the US (L) dancing on stage at the Wimbledon Champions Dinner at the Guild Hall in London, Britain, 12 July 2015. EPA/Thomas Lovelock /AELTC HANDOUT EDITORIAL USE ONLY/NO SALES
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوز ڈیسک)سرینا ولیمز اور نووک جوکووک کی ٹینس میں بادشاہت برقرار ہے، ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ میں دونوں سرفہرست ہیں۔ومبلڈن ٹائٹل جیتنے والی امریکی اسٹار کے پوائنٹس کی تعداد 13 ہزار109 ہے، مینز میں سرفہرست سرب کھلاڑی نووک جوکووک نے 13 ہزار 845 پوائنٹس حاصل کیے ہوئے ہیں۔ اٹلانٹا اوپن ٹائٹل جیتنے پر اسپینش رافیل نڈال کو ایک درجے ترقی مل گئی اور وہ 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق21گرینڈ سلم ٹائٹل فاتح سرینا ولیمز بدستور نمبر وں کا تاج سر پر سجائے ہوئے ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں کہنی کی انجری کے سبب سوئیڈش اوپن سے دستبردار ہونے کے باوجود 33 سالہ امریکی اسٹار کے پوائنٹس کی کٹوتی نہیں ہوئی، انھوں نے حال ہی میں گاربین مگروزا کو ومبلڈن سنگلز فائنل میں شکست دی جس کی بدولت ان کے پوائنٹس کی تعداد13 ہزار 109 ہوگئی ہے، روسی اسٹار ماریا شراپووا 6 ہزار490 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ رومانین سیمونا ہالیپ اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا ان کا پیچھا کررہی ہیں۔ڈنمارک کی کیرولین ووزینسکی، سربیئن اینا ایوانووک، پولش اگنیسکا ریڈوانسکا، جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا، اسپینش گاربین مگروزا اور کارلا سواریزنیوارکی پوزیشن میں بھی کوئی ردوبدل نہیں ہوا جس کی بدولت وہ بدستور6 سے10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ جمہوریہ چیک کی کیرولین پلسکووا نے روسی ایکٹرینا ماکارووا کوایک درجے نیچے دھکیل کر11ویں پوزیشن حاصل کرلی، سوئس اسٹار ٹیمیا بیسنزکی نے جرمن اینجلیک کیربر سے کو 13 ویں مقام سے محروم کردیا۔سرینا کی بہن وینس ولیمزکا 15ویں پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ، اطالوی سارا ایرانی نے جرمن آندریا پیٹکووک سے16ویں پوزیشن چھین لی، امریکی میڈیسن کیز، بیلاروسی وکٹوریہ آذرنیکا اور یوکرین کی ایلینا سویٹولینابدستور18، 19اور20ویں درجے پر براجمان ہیں۔ دوسری طرف مینز رینکنگ کی ابتدائی7 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،13ہزار 845 پوائنٹس کے ساتھ نووک جوکووک بدستور پہلے نمبر پر ہیں، سوئس راجر فیڈرر، برطانوی اینڈی مرے، سوئس اسٹینسلاس واورنیکا، جاپانی کائی نیشکوری، جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ، اسپینش ڈیوڈ فیرر بھی بدستور دوسرے سے ساتویں پوزیشن پر ہیں۔کروشین میرن کلک اور رافیل نڈال ایک، ایک درجہ بہتری کے ساتھ آٹھویں اور نویں نمبرز پر پہنچ گئے،کینیڈا کے میلوس رآنک2 زینے نیچے اتر کر10ویں جبکہ فرانس کے جائلز سیمون، جوئے ولفریڈ سونگا اور رچرڈ گیسکوئٹ بدستور 11،12اور 13ویں درجے پر موجود ہیں۔جنوبی افریقی کیون اینڈرسن ایک درجہ برتری کے ساتھ 14جبکہ بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن ایک درجہ تنزلی سے15ویں مقام پر آگئے۔ بلغارین گریگور دیمیتروف اور فرنچ جائلز مونفلز16 اور 17ویں پوزیشن پر رہے، امریکی جون اسنر ایک درجہ ترقی کے ساتھ 18اور اسپینش فیلکیانو لوپز ایک درجہ تنزلی سے19ویں پوزیشن پر پہنچ چکے، سربیا کے وکٹر ٹروسکی بدستور ٹاپ 20 کے ا?خری زینے پر بیٹھے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…