اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی سی بی سرفرازکو نہ کھلانے کا”راز“جاننے کیلئے بے چین

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پی سی بی بھی سرفراز احمد کو نہ کھلانے کا ”راز“ جاننے کیلئے بے چین ہے، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی نے معاملے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کر دیا ، ان کے مطابق یہ عوام کا سوال ہے کہ نائب کپتان کو دونوں ٹوئنٹی20میچز میں کیوں نہیں میدان میں اتاراگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کیخلاف تینوں طرز کی سیریز میں کامیابی حاصل کی مگر اس کے باوجود تنازعات پیچھا چھوڑنے کو تیار نہیں، مختصر طرز کے میچز میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کو نہ کھلانے پر کرکٹ حلقے سخت حیران ہیں، معاملے کا پی سی بی نے بھی نوٹس لے لیا،چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بورڈ کپتان اور کوچ سے پوچھے گا کہ ایسا فیصلہ کیوں کیا، یہ قوم کا سوال ہے، میرے پاس اس کا جواب موجود نہیں، مجھے نہیں پتا کہ سری لنکا میں کیا حالات تھے۔جس کی بنیاد پر ٹیم مینجمنٹ کو ایسا قدم اٹھانا پڑا، انھوں نے کہا کہ سرفراز کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ منیجر کی زیرسربراہی تین رکنی ٹور سلیکشن کمیٹی نے کیا جس کے دیگر ارکان کوچ وقار یونس اور کپتان شاہدا?فریدی تھے، لاہور میں موجود سلیکٹرز کا اس میں کوئی عمل و دخل نہیں، وہ تو 15کھلاڑی منتخب کر دیتے ہیں اس میں سے حتمی 11ٹور کمیٹی چنتی ہے، منیجر نوید اکرم چیمہ کا بھی زیادہ کردار انتظامی نوعیت کا ہے یوں فیصلے کی اصل ذمہ داری کپتان اور کوچ پر عائد ہوتی ہے۔ان سے پوچھیں گے کہ اس کے پیچھے کیا منطق تھی، وضاحت ضرور طلب کی جائے گی، یقیناً چیئرمین شہریارخان بھی ایسا ہی چاہیں گے،ان کا جواب کیا ہوتا ہے یہ دیکھنا ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ورلڈکپ کے ابتدائی میچز میں بھی سرفراز احمد کو نہ کھلانے پر شدید تنقید سامنے ا?ئی تھی جس کے بعد جب انھیں موقع ملا تو بہترین پرفارم کیا تھا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…