کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے دورہ سری لنکا میں میزبان ٹیم کیخلاف تینوں فارمیٹ میں فتح کھلاڑیوں کی مثبت اور جارحانہ سوچ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں فتح کے بعد مجھے اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے ¾ جیب کے بعد نہیں کہونگا دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں ¾ہم درست سمت میں گامزن ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویومیں وقار یونس نے کہا کہ مکمل دورے میں فتح کے بعد میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ ہم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں تاہم ہم درست سمت میں گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ اس دورے میں سب سے اچھی چیز یہ تھی کہ کھلاڑیوں کی سوچ میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور وہ مثبت کرکٹ کھیلنے لگے ہیں۔وقار نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی حالیہ فتوحات اور ٹیم کی عالمی ٹیسٹ درجہ بندی میں تیسری پوزیشن پر موجودگی کی وجہ ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے بہترین امتزاج کو قرار دیا۔وقاریونس نے کہا کہ گزشتہ اک سال کے دوران ہم ٹیسٹ میں مکمل سیٹ ہو چکے ہیں جہاں سینئرز اپنے جونیئرز کی مکمل حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور ہر کوئی جانتا ہے کہ اسے کیا کردار ادا کرنا ہے اس موقع پر پر انہوں نے ٹیسٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی یاسر شاہ تجربہ کار یونس خان اور نوجوان شان مسعود کی کارکردگی کی بھی پذیرائی کی۔ایک روزہ میچوں میں فتح کا ذکر کرتے ہوئے ماضی کے مایہ ناز فاسٹ باو¿لر نے کہا کہ ٹیم میں نئے خون کو متعارف کرانے سے پاکستان کی فیلڈنگ میں بہتری کے ساتھ ساتھ آہستہ کھیلنے کی سوچ کے خاتمے میں مدد ملی۔اظہر علی، سرفراز احمد، محمد رضوان اور انور علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ متعارف ہونے کے بعد ایک روزہ کرکٹ میں تیز رن ریٹ سے اسکور اور دیگر تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہم نے عالمی کرکٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کو اپنا لیا ہے کہ اگر اچھی گیند ملے تو اسے ہٹ کرنا ہے۔