بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ناپختہ رویہ کھیل کی روح کے منافی ،تبدیلی آنی چاہیے ،جاوید میانداد

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے پاکب بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کے حوالے سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کے حالیہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ناپختہ رویہ کھیل کی روح کے منافی ہے ¾ تبدیلی آنی چاہیے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹھاکر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہماری قوم کا امن اور سلامتی خطرے میں ہونے کی صورت میں کرکٹ نہیں ہو سکتی¾ کرکٹ کھیلنا مختلف بات ہے تاہم ہماری داخلی سیکیورٹی انتہائی اہم ہے۔میانداد نے کہا کہ اس طرح کا نا پختہ رویہ کھیل کی روح کے منافی ہے لہذا اس میں تبدیلی آنی چاہیے۔ہمارے کھلاڑی بھی انڈیا میں انڈین ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے غیر محفوظ اور بے چینی محسوس کرتے ہیں تاہم اس کے باوجودہم نے ہمیشہ مثبت ردعمل دکھایا اور انڈیا میں کھیلنے کیلئے تیار رہے۔میانداد نے کہا کئی عالمی ٹیموں نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلا ف سیریز کھیلیں تاہم ایک بی سی سی آئی عہدے دار کا یہ بیان بچگانہ ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور کرکٹ تعلقات کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔برصغیر کے لوگوں کیلئے پاک بھار ت سیریز بہت ضروری ہے حتیٰ کہ میں اسے ایشیز سے بھی بڑی سیریز قرار دوں گا اور یہ سیریز ضرور ہونی چاہیے۔میانداد نے امید ظاہر کی کہ انتہائی اعلی سطح پر انڈین حکام کی مداخلت سے یہ معاملہ حل ہو سکتا ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…