ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکن ٹیم کو پاکستان لانے کیلئے جے سوریا کردار ادا کرنے کو تیار

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)سری لنکا کے عظیم کرکٹر اور کابینہ کے رکن سنتھ جے سوریا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کی ٹیم کو پاکستان میں کھیلنے کیلئے لانے میں اپنا کردار ادا کریں گے بشرطیکہ پاکستان کی قیادت اس سلسلے میں رسمی درخواست کرے۔ جے سوریا جو حکومت میں نائب وزیر ہیں، ایک خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اگر وزیراعظم نوازشریف سری لنکن وزیر خارجہ کو ٹیم کے دورئہ پاکستان کے لئے لکھ سکتے ہیں تو وہ یقینی طور پر دورے کو ممکن بنانے کیلئے اپنی حکومت اور کرکٹ حکام کو قائل کریں گے۔ حال ہی میں زمبابوے ٹیم کے مختصر دورے کے علاوہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گرد حملے کے بعد کسی بڑی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ جے سوریا جو پاکستان کے دورے پر تھے، ان کا سری لنکن کرکٹ پر گہرا اثر و رسوخ بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سری لنکا واپس جا کر اپنی قوم کو دورے کے تجربے اور تاثرات سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب امن و سلامتی کی صورتحال خاصی بہتر ہوگئی ہے۔ انہوں نے 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملے کو تاریخ کا افسوسناک باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا ہم جانتے ہیں پاکستان ایک مشکل جنگ لڑ رہا ہے۔ دہشت گردی کو شکست دینے میں سری لنکا کو 30 سال لگے اور توقع ہے کہ پاکستان بھی فاتح بن کر ابھرے گا۔ جے سوریا نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات آزمائے ہوئے ہیں۔ ہر شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون موجود ہے۔ اپنے دورئہ پاکستان میں جے سوریا نے آرمی پبلک اسکول پشاور جا کر دہشت گردی سے متاثرہ اس تعلیمی ادارے کے طلبا سے اظہار یکجہتی کیا۔ جے سوریا جو ایم ڈی جیوٹیل سری لنکا ہیں انہوں نے دورے میں نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن سے انٹرنیشنل ٹیلی کام بزنس کے لئے معاہدہ بھی کیا۔ انہوں نے مری، نتھیا گلی اور ملک کے دیگر علاقوں میں لے جانے پر چیئرمین این ٹی سی بریگیڈیئر وقار احمد خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے پاکستانیوں کی آنکھوں میں سری لنکا کے لئے پیار و محبت ہی دیکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…