ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

فتح کھلاڑیوں کی جارحانہ سوچ کا نتیجہ ہے، وقاریونس

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے دورہ سری لنکا میں میزبان ٹیم کیخلاف تینوں فارمیٹ میں فتح کھلاڑیوں کی مثبت اور جارحانہ سوچ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔اپنے کامیاب دورہ سری لنکا میں پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز 2-1 اور ایک روزہ سیریز میں 3-2 سے کامیابی کے بعد گزشتہ رات ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبر ایک ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست سے دوچار کرنے کے بعد سیریز میں 2-0 سے کلین سوئپ کیا۔قومی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ اس میچ میں فتح کے بعد مجھے اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے کولمبو سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکمل دورے میں فتح کے بعد میں یہ تو نہیں کہہوں گا کہ ہم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں لیکن ہم درست سمت میں گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دورے میں سب سے اچھی چیز یہ تھی کہ کھلاڑیوں کی سوچ میں مثبت تبدیلی ا?ئی ہے اور وہ مثبت کرکٹ کھیلنے لگے ہیں۔وقار نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی حالیہ فتوحات اور ٹیم کی عالمی ٹیسٹ درجہ بندی میں تیسری پوزیشن پر موجودگی کی وجہ ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے بہترین امتزاج کو قرار دیا۔وقار کا کہنا تھا کہ گزشتہ اک سال کے دوران ہم ٹیسٹ میں مکمل سیٹ ہو چکے ہیں جہاں سینئرز اپنے جونیئرز کی مکمل حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور ہر کوئی جانتا ہے کہ اسے کیا کردار ادا کرنا ہے۔اس موقع پر پر انہوں نے ٹیسٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی یاسر شاہ، تجربہ کار یونس خان اور نوجوان شان مسعود کی کارکردگی کی بھی پذیرائی کی۔ایک روزہ میچوں میں فتح کا ذکر کرتے ہوئے ماضی کے مایہ ناز فاسٹ باو¿لر نے کہا کہ ٹیم میں نئے خون کو متعارف کرانے سے پاکستان کی فیلڈنگ میں بہتری کے ساتھ ساتھ آہستہ کھیلنے کی سوچ کے خاتمے میں مدد ملی۔’اظہر علی، سرفراز احمد، محمد رضوان اور انور علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ متعارف ہونے کے بعد ایک روزہ کرکٹ میں تیز رن ریٹ سے اسکور اور دیگر تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہم نے عالمی کرکٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کو اپنا لیا ہے کہ اگر اچھی گیند ملے تو اسے ہٹ کرنا ہے۔ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ٹیم کی فتح کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم عالمی درجہ بندی میں نویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جس کے ساتھ ہی ٹیم نے 2017 چیمپیئنز ٹرافی میں رسائی یقینی بنا لی ہے۔پاکستانی ٹیم اب ستمبر کے آخر میں زمبابوے کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کے بعد تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…