بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

سری لنکا سے وطن واپسی پر قومی کرکٹرز کا والہانہ استقبال

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سری لنکا سے وطن واپسی پر قومی کرکٹرز کو والہانہ استقبال کیاگیا، انور علی، سرفراز احمد اور پیسر ضیا الحق اتوار کو کراچی پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر عوام نے کرکٹ ہیروز کا شاندار استقبال کیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دوسرے ٹوئنٹی 20 میں جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانیوالے انور علی نے اپنی کارکردگی کو قوم کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے مشکل صورتحال میں دباو¿ نہ لیتے ہوئے اپنا جارحانہ انداز اختیار کیا، اس فتح پر ملنے والی پذیرائی پر اللہ کا شکر گزار ہوں، پاکستان کے لیے کھیلنا اولین ترجیح ہے، ان کھلاڑیوں کا استقبال کرنے والوں میں ندیم عمر، اعظم خان و دیگر بھی شامل تھے، انور علی نے کہا کہ پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے پر دلی خوشی ہے، آئندہ بھی اس کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا،کوچ وقار یونس نے مجھے اسی حکمت کے ساتھ کامیابی کا ٹارگٹ دیا، میں نے کریز پر پہنچ کرجیت کو ذہن میں رکھا اور17 گیندوں پر 46 رنزبٹور کراپنا مشن پورا کیا۔انور علی نے مزیدکہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے دیکھ لیں کہ میں اپنے ملک کے لیے کیا کرسکتا ہوں، آل راو¿نڈر عبدالرزاق سے میرا موازنہ درست نہیں، انور علی نے کہا مجھے کاو¿نٹی اور لیگ کھیلنے کی متعدد پیش کشیں ہوئی ہیں، لیکن پاکستان کے لیے کھیلنا میری اولین ترجیح ہے، ماڈلنگ کا کوئی ارادہ نھیں، اکتوبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جاو¿ں گا، ہونے والی شریک حیات کا تعلق سوات سے ہے، بعدازاں گھر پہنچنے پر اہل محلہ نے انور علی کا شاندار استقبال کیا۔دریں اثنا شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ندیم عمر نے انور علی کوبطورستائش 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…