ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کے لئے نامزد

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کے لئے نامزد کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ ومبلڈن اوپن ٹینس میں شاندار پرفارمنس پر بھارتی وزارت کھیل نے راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کے لئے نام سلیکشن کمیٹی کو بھیجا جس نے ثانیہ مرزا کا نام راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کے لئے نامزد کردیا جب کہ اس سے قبل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے ثانیہ مرزا کا نام اس ایوارڈ کے حصول کے لئے نامزد کیا تھا تاہم ایسوسی ایشن کی جانب سے ثانیہ کا نام جمع کرانے میں تاخیر کردی گئی تھی جس پر وزارت کھیل نے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا نام راجیو گاندھی ایوارڈ کے لئے سلیکشن کمیٹی کو ارسال کیا۔دوسری جانب راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کے لئے بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ، اسکوائش کی کھلاڑی دپیکا پالیکل سمیت دیگر شامل ہیں لیکن امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ایوارڈ ثانیہ مرزا کے نام ہوگا جب کہ انہیں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پرایوارڈ سے نوازا جائے گا۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ ماہ ومبلڈن اوپن ٹینس میں ویمنزڈبل ایونٹ جیتا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…