بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان اور سری لنکا دوسرے ٹی 20 میں آج مدمقابل

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک) پاکستان سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں دوسری فتح کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کو بے تاب ہے اور دوسرے میچ میں بھی جارح مزاج عمراکمل اور تجربہ کار شعیب ملک نگاہوں کا مرکز ہوں گے۔کولمبو کے پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ ان فارم شاہد آفریدی الیون میں کسی تبدیلی کا امکان نظر نہیں آتا اگر مینجمنٹ نے کوئی تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا تو مختاراحمد کی جگہ نعمان انور یا سرفرازاحمد میں سے کسی ایک کو میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔دوسری جانب آئی لینڈرز دہری مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں، پہلے میچ میں جے سوریا کا انداز اپنانے کے لیے کوشاں نوجوان کوشل پریرا کے ساتھ دوسرے تجربہ کار اوپنر تلکا رتنے دلشان بھی ناکام رہے تھے،انجیلو میتھیوز کا ذمہ دارانہ کھیل بھی اچھے اسکور کی امید دلاسکتا ہے جب کہ بینورا فرنانڈو کی جگہ نوان کولاسیکرا کو میدان میں اتارنے جانے کا امکان موجود ہے۔اس وقت عالمی چیمپئن سری لنکا 130 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، آسٹریلیا 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 118 کے ساتھ تیسرے نمبرپرہے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے یکساں 117 پوائنٹس ہیں، گرین شرٹس کی فتح 4 قیمتی پوائنٹس کے ساتھ بھارتی ٹیم کو پیچھے دھکیلنے کے لیے کافی ہوگی



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…