پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

اسٹیون فن اور بیل نے ایجیسٹن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کا بھرکس نکال دیا

datetime 1  اگست‬‮  2015 |

برمنگھم(نیوز ڈیسک) اسٹیون فن اور بیل نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کا بھرکس نکال دیا، انگلینڈ نے میچ تیسرے ہی دن8 وکٹ سے جیت کرایک بار پھر برتری حاصل کرلی۔پانچ میچزکی سیریز میں اب میزبان کو2-1 کی سبقت مل گئی، میچ کے ہیرو قرار پانے والے فن نے6 وکٹیں لیتے ہوئے کینگروز کی دوسری باری265 پرتمام کی، ڈیوڈ وارنر، پیٹرنویل اور مچل اسٹارک نے نصف سنچریاں بناکر مزاحمت پیش کی، انگلینڈ نے فتح کیلئے درکار 121رنز کا ہدف32.1 اوورز میں محض دو وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔بیل 65 اور جوئے روٹ38 پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایجبسٹن ٹیسٹ میں 8و کٹ سے شکست دیکر پانچ میچز کی سیریز میں 2-1 سے سبقت حاصل کرلی، میچ کا نتیجہ تیسرے ہی دن برآمد ہوگیا، فاسٹ وکٹ پر آسٹریلوی بیٹسمین انگلش سوئنگ بولرز کی گھومتی ہوئی گیندوں کے سامنے غش کھاکر گرپڑے۔انگلینڈ نے فتح کیلئے ملنے والا آسان ہدف 121رنز تیسرے دن چائے کے وقفے سے قبل 2 وکٹ پر 124رنز کی صورت پالیا، ون ڈاو¿ن پر ترقی پانے والے ای ین بیل نے 65 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یہ میچ میں ان کی دوسری ففٹی رہی، مچل مارش کی گیند پر وننگ چوکا لگانے والے جوئے روٹ 38 پر ناٹ آو¿ٹ رہے، بیل اور ان کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 73رنز کی ناقابل شکست شراکت نے انگلینڈ کو منزل تک پہنچادیا۔انگلش کپتان الیسٹرکک (7 )کو مچل اسٹارک نے بولڈ کیا جبکہ دوسرے اوپنرایڈم لیتھ 12 رنز بنانے کے بعد جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، بیل کو 20 کے انفرادی اسکور پرچانس ملا، مچل اسٹارک کی گیند پرکلارک نے کیچ گرادیا، اس سے قبل ا?سٹریلیا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کو 7 وکٹ 168رنز سے ا?گے بڑھایا، وکٹ پر موجود پیٹرنویل اور مچل اسٹارک نے مزاحمت جاری رکھتے ہوئے ا?ٹھویں وکٹ کیلیے64 رنزکی شراکت بناکر ٹیم کا مجموعہ 217 تک پہنچایا۔اس موقع پر پیٹرنویل 59رنز بنانے کے بعد فن کی گیند پر بٹلر کے ہاتھوں دبوچے گئے، یہ انگلش پیسر کا اننگز میں چھٹاشکار ثابت ہوا، مچل اسٹارک نے جوش ہیزل ووڈ کے ہمراہ نویں وکٹ کیلئے28رزن جوڑے، جس میں ہیزل ووڈ کا حصہ محض11رنز رہا، 265 کے اسکور پر مچل اسٹارک کی ہمت بھی جواب دے گئی ، انھوں نے 58رنز اپنے نام درج کیے، ناتھن لیون 12 پر ناٹ آو¿ٹ رہے، اسٹیون فن نے6 وکٹیں لیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…