بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

اعصام الحق نے سوئس مینز ٹینس کے ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنالی

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گسٹاڈ ، سوئیڈن(نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے سوئس مینز ٹینس کے ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔آسٹرین پلیئر اولیور ماریچ کے ہمراہ جوڑی بنانے والے اعصام نے کوارٹر فائنل میں سوئٹرزلینڈ کے ہنری لیکوسین اورلوکا میرگیرولی کو 6-3 اور6-4 سے ہرادیا، فائنل میں رسائی کیلئے اعصام کو اسپینش جوڑی مارسیل گرینولرز اور مارک لوپز کا چیلنج درپیش ہوگا۔سوئس مینز ٹینس کے راو¿نڈ8 میں سیکنڈ سیڈ فلکیانو لوپز نے سانتیاگو گیرالڈو کو ہرادیا، تھامس بیلوسی نے پبلو الیجاندرو کا قصہ تمام کیا جبکہ ڈومنیک تھیم نے پبلو کارینو بسٹا کو ٹھکانے لگادیا۔دوسری جانب ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی،انھوں نے کوارٹر فائنل میں پبلو چیواس کو مات دی، سیمون بولیلی کے واک اوور دینے پرآندریس سیپی نے فائنل فور میں جگہ بنالی، فابیو فوگنینی نے آلجیز بیدینی کوزیر کیا جبکہ لوکاس پاو¿لی نے بینوئٹ پائر کو قابو کیا۔ادھرباکو ویمنز ٹینس کے کوارٹر فائنلز میں کیرن کینپ نے الیگزینڈرا پانووا کو زیر کرلیا، پیٹریشا ٹیگ نے ڈونا ویسک کی کہانی ختم کردی، مارگریٹا گیسپریان نے ایوگینیا روڈینا کو اور اناستاسیا پاولیچنکووا نے کرسٹن فلپکنز کو مات دے دی۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…