ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ٹیم کی فائٹنگ اسپرٹ پر آفریدی خوشی سے جھوم اٹھے

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوزڈیسک) کپتان آفریدی ٹیم کی فائٹنگ اسپرٹ پر خوشی سے جھوم اٹھے، ان کا کہنا ہے کہ بیٹنگ نے اپنا حق ادا کیا، فیلڈرز نے بولرز کا بھرپو ساتھ دیا، خوشی کی بات ہے کہ ٹیم کا ہر رکن جیت کیلیے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مالنگا کا کہنا ہے کہ ہدف کے تعاقب میں خراب آغاز نے ہی بیڑہ غرق کردیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی آئی لینڈرز کیخلاف ٹیم کی آل راؤنڈ کارکردگی پر مسرور ہیں، پہلے میچ کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ نے اپنا حق ادا کیا،احمد شہزاد نے ایک بہترین اننگز کھیلی، شعیب نے سینئر کا کردار بخوبی نبھایا،عمر اکمل کا کھیل بھی شاندار تھا، مینجمنٹ بہت اچھا کام کررہی ہے،کھلاڑی اپنی کارکردگی سے اسے ثابت بھی کرررہے ہیں۔سب کو اندازہ ہے کہ فیلڈنگ فتح میں کتنا اہم کردار ادا کرتی ہے، فیلڈرز نے بولرز کا بھرپو ساتھ دیا، پاکستان کے پاس اچھی پنچ پاور کا ہونا میرے لیے خوشی کا باعث ہے، ٹیم کا ہر رکن جیت کیلیے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مالنگا کا کہنا تھا کہ ہدف کے تعاقب میں خراب آغاز نے ہی میچ ہم سے چھین لیا، 3وکٹ گرنے کے بعد سنبھلنا مشکل تھا، بولنگ اچھی نہیں تھی، مجھے خود بھی ان مقابلوں میں اس سے بہت بہتر کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔ناکامی کے باوجود ٹیم میں جگہ بنانے والے نئے کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بہت خوش ہوں، خاص طور پر سری وردنا اور کاپو گیدیرا نے بڑا اچھا کھیل پیش کیا ہے، ان سے مستقبل کیلیے بھی بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ مین آف دی میچ سہیل تنویر نے کہا کہ کیریبیئن لیگ کا تجربہ کام آیا، سوئنگ، یارکرز، سلو بال ہر تیر نشانے پر بیٹھا، میں نے اپنا انتخاب درست ثابت کردکھایا، ٹیم نے تینوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کرکے کامیابی سمیٹی



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…