ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوزڈیسک) پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 29 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔کولمبو کے پریمادا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب سری لنکا کی جانب سے کشال پریرا اور دلشان نے بیٹنگ کا آغاز کیا، پریرا پہلے ہی اوور میں انور علی کا شکار بنے وہ صرف 4 رنز بنا سکے جب کہ دوسرے اوور میں سہیل تنویر نے دلشان کو بھی 6 رنز پر آوٹ کیا اور کیتھروان ویتھانگے کو بھی سہیل تنویر نے ایک رنز پر آوٹ کیا۔ سری لنکا کی 3 وکٹیں 19 رنز پر گرنے کے بعد کپتان میتھیوز نے ڈی سلوا کے ہمراہ 36 رنز کی شراکت قائم کی تاہم میتھیوز 23 اور ڈی سلوا 31 رنز پر آوٹ ہوئے۔ ملینڈا سری وارندانے نے آخری لمحات میں متاثر کن کھیل پیش کیا تاہم وہ صرف 35 رنز ہی بناسکے۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر نے3 ،انور علی نے 2 جب کہ شعیب ملک اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان ا?فریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جب کہ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 175 رنز بنائے، احمد شہزاد اور مختار احمد نے اننگز کا آغاز کیا تاہم مختار 10 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تاہم احمد شہزاد ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 46 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ محمد حفیظ محض 17 رنز ہی بناسکے۔ شعیب ملک اور عمر اکمل نے مڈل آرڈر میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 81 رنز کی شراکت قائم کی عمر اکمل46 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ شعیب ملک 46 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ واضح رہے آج کے میچ میں ٹی ٹوئنٹی کے نائب کپتان سرفراز احمد کو میچ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…