ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی کا سفر جاری، تمغوں کی تعداد 15 ہوگئی

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(نیوزڈیسک) امریکا میں جاری اسپیشل اولمپکس میں قومی کھلاڑیوں کی کامیابی کا سفر جاری ہے اور انہوں نے اب تک اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 15 تمغے اپنے نام کرلئے ہیں۔امریکا کے شہر لاس اینجلس میں جاری اسپیشل اولمپکس میں ایک کلومیٹر ٹائم ٹرائل سائیکلنگ میں خدیجہ عرفان اور میمونہ حسین، ٹیبل ٹینس سنگلز میں محمد ارحم اور بیڈمنٹن سنگلز مقابلوں میں جہاں زیب اقبال نے سونے کا تمغا جیت لیا۔ اس کے علاوہ ٹینس ڈبلز میں احسن انور اورمحمد قیوم نے چاندی جب کہ گرلز ٹینس سنگلز میں رقیہ لطیف نے کانسی کا تمغا اپنے نام کیا۔ اس طرح اسپیشل اولمپکس 2015 میں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جس میں 6سونے،4چاندی اور5کانسی کے تمغے شامل ہیں۔واضح رہے کہ لاس اینجلس میں جاری اسپیشل اولمپکس میں 27 کھیلوں کے مقابلوں میں 177 ملکوں کے 7 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…