بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ڈیل اسٹین سررچرڈ ہیڈلی کے حصہ دار بن گئے، 400 وکٹیں مکمل

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیوز ڈیسک )جنوبی افریقہ کے سپیڈ اسٹارباو¿لر ڈیل اسٹین نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 400 وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔32سالہ فاسٹ بالر نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اپنے تیسرے اوور میں تمیم اقبال کو آو¿ٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کیں۔انہوں نے یہ اعزاز اپنے 80ویں ٹیسٹ میں اپنے نام کیا جس کے ساتھ ہی وہ تیز ترین 400 وکٹیں لینے والے فاسٹ باو¿لر نیوزی لینڈ کے سر رچرڈ ہیڈلی کے ریکارڈ میں حصے دار بن گئے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز 400 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز عظیم سری لنکن اسپنر متیاہ مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 72ویں ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے باو¿لر ہیں جہاں اس سے قبل صرف شان پولاک کو یہ اعزاز حاصل تھا،2008 میں ریٹائر ہونے والے پولاک نے کیریئر میں 421 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اسٹین 400 وکٹیں لینے والے دنیا کے 13ویں باو¿لر ہیں اور اس فہرست میں متیاہ مر لی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…