لندن(نیوز ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں اور 2 ہزار رنز مکمل کرنے کا کارنامہ اب تک دنیا کے 11 کرکٹرز ہی سرانجام دے سکے ہیں، اب انگلینڈ کے ستوارٹ براڈ اور آسٹریلیا کے مچل جانسن میں بھی یہ مقابلہ ہے، دونوں ہی اس سنگ میل کو عبور کرنے کے قریب ہیں اور امکان ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میں ہی یہ اعزاز حاصل کر لیا جائے گا۔انگلینڈ کے سٹوارٹ براڈ 2 ہزار رنز کا ہدف تو پہلے ہی حاصل کر چکے ہیں اور انہوں نے 2353 رنز بنا رکھے ہیں تاہم 300 وکٹیں مکمل کرنے کے لئے انہیں مزید 4 وکٹوں کی ضرورت۔ انہوں نے اب تک 81ٹیسٹ میچز میں 296 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔دوسری طرف آسٹریلیا کے مچل جانسن کو اس اعزاز کے لئے 1 وکٹ اور صرف ایک سکور کی ضرورت ہے۔ انہوں نے 68میچز میں1999 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ ان کی وکٹوں کی تعداد بھی 299 ہے۔پاکستان کی طرف سے وسیم اکرم اور عمران خان یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں