ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان، سری لنکاکے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل آج ہوگا، تازہ دم پاکستانی شاہین سری لنکن ٹائیگرز پر جھپٹنے کو تیار ہیں،نئی کمک پہنچنے سے قومی اسکواڈ کے حوصلے توانا، عمراکمل، سہیل تنویر، نعمان انور اور کپتان شاہد آفریدی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے کے لیے پرعزم جبکہ انجرڈ وہاب ریاض کی جگہ موقع پانیو الے ضیا انٹرنیشنل ڈیبیو کے منتظرہیں.قومی کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کھیل میں فیلڈنگ کا شعبہ بہت اہم ہے۔جیت کے لیے پراعتماد ہیں ، سری لنکا کو آسان نہیں لے سکتے، ٹی 20میں آرام سے کھیلنے کا آپشن نہیں ہوتا،اس کے علاوہ بدھ کو ٹیم نے چار گھنٹے تک بھرپور پریکٹس بھی کی۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کی سیریز جمعرات سے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شروع ہونے جارہی ہے، قومی ٹیم نے مصباح الحق کی زیرقیادت ٹیسٹ سیریز میں2-1سے فتح پائی جبکہ ون ڈے میں اظہرعلی نے گرین شرٹس کو 3-2 سے سرخرو کرایا ہے۔
2006 کے بعد سری لنکا میں پاکستان کے ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز جیتنے کا یہ پہلا موقع رہا ہے، تاہم سری لنکا سردست ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن اور ا?ئی سی سی رینکنگ میں نمبرون ہے، مختصر فارمیٹ کے ان مقابلوں میں دونوں ٹیمیں نئے کپتانوں کی زیر قیادت نئے روپ میں دکھائی دیں گی، سری لنکن ٹیم کی قیادت تجربہ کار پیسر لسیتھ مالنگا کے سپرد ہوگی، مالنگا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم انھوں نے ون ڈے سیریزکے چار ابتدائی مقابلوں میں شرکت کی تھی لیکن وہ اس میں کوئی خاص پرفارمنس پیش نہیں کرپائے ہیں۔اسی طرح پاکستانی ٹی20 کپتان شاہد آفریدی بھی طویل دورانیے اور ون ڈے کرکٹ کوخیرباد کہ چکے ہیں، پی سی بی نے انھیں آئندہ برس بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی20 تک قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے، دونوں ممالک کے لیے حالیہ سیریز آنے والے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے اپنے پلیئرز کو تجربہ فراہم کرنے کا بہترین موقع ہے، پاکستان کی موجودہ ٹوئنٹی20 میں پانچ ایسے کھلاڑی شامل ہوئے ہیں جو اس سے قبل ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں شامل نہیں رہے۔ان میں کپتان شاہد آفریدی ، عمراکمل، نعمان انور اور سہیل تنویر کے علاوہ ضیا الحق شامل ہیں، آئی لینڈرز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہاتھ کی انجری سے دوچار ہونے والے پیسر وہاب ریاض کی جگہ فاسٹ بولر ضیاالحق ممکنہ طور پر ان میچز میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرسکتے ہیں، ٹیسٹ سیریز میں 24 وکٹیں لینے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ساتھ ساتھ طویل القامت محمد عرفان کو بھی ٹوئنٹی 20 مقابلوں میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا ہے، یاد رہے کہ باہمی مقابلوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہے ، اب تک دونوں ملکوں میں 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے ہیں۔جن میں پاکستان نے7 میں فتح پائی جبکہ میزبان ٹیم5 میں کامیاب ہوئی۔دوسری جانب ان میچز کے لیے سری لنکا کے15 رکنی اسکواڈ میں شیہان جے سوریا، داسن شناکا، دھاننجیا ڈی سلوا، بنورا فرنانڈو اور جیفری ویندرسے کی صورت میں پانچ نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، انھوں نے اس سے قبل عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی نہیں کی ہے، آئندہ ماہ بھارت سے شیڈول سیریز کے پیش نظر سری لنکا نے چندیمل اور تھریمانے کو ان مقابلوں میں آرام دیا ہے۔، سیمر کولاسیکراکواسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے، سری لنکن چیف سلیکٹر کپیلا وجے گوناوردنے نے گذشتہ دنوں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مستقبل کے پیش نظر نوجوان پلیئرزکوسامنے لانا چاہتے ہیں تاکہ آئندہ ورلڈ ٹوئنٹی اور عالمی کپ سے قبل بتدریج ٹیم میں تبدیلیاں ممکن بنائی جاسکیں، ان مقابلوں کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔شاہد آفریدی(کپتان)، احمد شہزاد، نعمان انور، محمد حفیظ، مختار احمد، عمر اکمل، شعیب ملک، محمد رضوان، سرفراز احمد، یاسر شاہ، سہیل تنویر، عماد وسیم، انور علی، محمد عرفان اور ضیا الحق۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…