ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، بنگال ٹائیگرز پروٹیز پر اپنا رعب قائم رکھنے کے خواہاں ہیں، بہترین فارم کو برقرار رکھتے ہوئے فتح سے تاریخ میں نیا باب رقم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔الیون میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی متوقع نہیں۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ بھی چٹاگانگ میں آل آوٹ ہونے کا غصہ دوسرے ٹیسٹ میں نکالنے کیلئے بے چین ہے، کوئنٹین ڈی کاک ناقص فارم کے باوجود میدان میں اتریں گے۔ بارش ایک بار پھر رنگ میں بھنگ ڈالنے کو تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سیریز سے قبل بنگلہ دیش کے جنوبی افریقہ کے ساتھ کھیلے گئے تمام 8 میچز یکطرفہ ثابت ہوئے اور تمام میں بنگال ٹائیگرز کو بڑے مارجن سے اور زیادہ تر میں ایک اننگز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا مگر اس مرتبہ صورتحال مختلف رہی، نہ صرف میزبان سائیڈ نے ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی بلکہ چار اسپیشلسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر کر باہمی معرکوں میں دوسری مرتبہ جنوبی افریقی ٹیم کو اننگز میں آل آو¿ٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا اور 300 سے زائد رنز کی اننگز بھی کھیلی مگر یہ کاوش بارش کی نذر ہوگئی اور یوں پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا۔اب بنگلہ دیش دوسرے مقابلے میں اپنی بہترین فارم کو برقرار رکھتے ہوئے پروٹیز کو زیر کرکے اس فارمیٹ میں بھی نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے پرامید ہے۔پہلے میچ میں سومیہ سرکار کو باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس بار بھی انھیں بنچ پر ہی بیٹھنا پڑسکتا ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ سیریز کا اختتام فتح کے ساتھ کرنا چاہتا ہے، کوئنٹین ڈی کاک کی ایوریج اب تک ٹور میں کھیلے گئے تمام مقابلوں میں سب سے کم رہی ہے۔اس کے باوجود کپتان ہاشم آملا نے الیون میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ وکٹ میں باو¿نس اور پیس زیادہ مگر بارش کی دخل اندازی کا امکان بھی بہت زیادہ ہے۔ ڈیل اسٹین کو 400 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے 13 ویں اور جنوبی افریقہ کے دوسرے بولر کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے مزید ایک شکار درکار ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…