لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے ساتھ سیریز کی حامی بھر لی ، قومی ٹیم ستمبر کے آخری ہفتے میں زمبابوے کا دورہ کرے گی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کرکٹ بورڈز کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں جس کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم ستمبر کے آخری ہفتے میں زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ پاک زمبابوے سیریز میں 3ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ دورے کا مکمل شیڈول پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی جاری کر دے گا ۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگست میں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ سہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق زمبابوے کے دورے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی سیریز کھیلی جائے گی۔