اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی پر توقعات کا بوجھ پڑگیا

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی پرتوقعات کا بوجھ بڑھ گیا، مصباح الحق اوراظہرعلی کی سیریز فتوحات کے بعد آل راو¿نڈرکودونوں میچز میں کامیابی حاصل کرنے کا چیلنج درپیش ہوگا، اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس لانے کی فکر بھی لاحق ہوگی۔تفصیلات کے مطابق دورہ سری لنکا میں اب تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے، مصباح الحق کی قیادت میں مہمان ٹیسٹ ٹیم نے کامیابی حاصل کی، بعدازاں گرین شرٹس اظہر علی کی کپتانی میں ون ڈے سیریز میں سرخرو ہوئے۔اب ٹی ٹوئنٹی قائد شاہد آفریدی پر توقعات کا بوجھ بڑھ گیا ہے، اہم بات یہ بھی ہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان دونوں اچھی فارم میں تھے لیکن مختصر فارمیٹ میں قیادت سنبھالنے والے آل راو¿نڈرکی کارکردگی اچھی نہیں جارہی، انھوں نے حال ہی میں کیریبیئن لیگ میں شرکت کی،تاہم کوئی قابل ذکر پرفارمنس سامنے نہیں آسکی۔ان پر سیریز میں فتح اور ذاتی کارکردگی دونوں حوالے سے دباو¿ ہوگا، پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو کولمبو میں، دوسرا یکم اگست کو اسی وینویو پرکھیلا جائے گا، وہاب ریاض کا خلا پرکرنے کیلیے شامل کیے گئے لیفٹ آرم فاسٹ بولرضیا الحق ڈیبیو کے منتظرہیں، ان کیساتھ نعمان انور، سہیل تنویر اور عمر اکمل نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔ون ڈے سیریز کا حصہ بننے والے احمد شہزاد، سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ، مختار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، یاسر شاہ، انور علی اور محمد عرفان سمیت دیگرسری لنکا ہی میں موجود ہیں،کپتان اظہر علی،اسد شفیق، بابر اعظم،
مزید پڑھیے: وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں کا اجلاس شروع

راحت علی،احسان عادل اور بلال آصف وطن واپس آچکے ہیں، منگل کو مہمان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے کولمبو میں پریکٹس کی، یاد رہے کہ باہمی مقابلوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہے ، اب تک دونوں ملکوں میں 12ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان نے7 میں فتح پائی جبکہ میزبان ٹیم 5 میں کامیاب ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…