ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

گنگولی نے بھی پاک۔انڈیا سیریز کی مخالفت کر دی

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو دہلی(نیوز ڈیسک) ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے گورداسپور حملے کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کرکٹ سیریز کی مخالفت کردی ہے۔نیو دہلی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گنگولی نے کہا کہ میرے خیال میں ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کا یہ موقف ٹھیک ہے کہ کرکٹ سیریز سے قبل دہشت کا خاتمہ ضروری ہے کیونکہ بحیثیت انسان ہم بھی چاہتے ہیں کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہندوستانی پنجاب کے ضلع گورداس پور میں مسلح دہشت گردوں کے پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔ماضی کی طرح ایک بار پھر ہندوستان نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔یک اعلی سطحی سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسلح دہشت گرد پاکستانی سرحد سے 20 کلومیٹر دور ضلع گرداس پور کے علاقے دینا نگر کے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ آور ہو ئے اور ان سے لڑائی میں اتنی طوالت اس لیے آئی کہ سیکیورٹی فورسز کم از کم ایک حملہ آور کو زندہ پکڑنا چاہتے تھیں۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے پیر کو ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اگر ہمارے ملک کی سیکیورٹی اور امن متاثر ہو گا تو کرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی۔ میں سمجھ سکتا ہوں کہ کھیل ایک مختلف چیز ہے لیکن ہماری اندرونی سیکیورٹی زیادہ اہم ہے‘۔
’آج بھی گورداسپور میں ایک دہشت گرد حملہ ہوا ہے۔ ایک طرف پاکستان سے دہشت گرد سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف آپ پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے کی توقع نہیں کر سکتے‘۔گنگولی نے کہا کہ ہندوستان پاکستان سیریز میں ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ ایک اعلیٰ سطح کی سیریز ہوتی ہے جو شائقین کو تفریح فراہم کرتی ہے لیکن ہم خصوصاً گورداسپور حملے کے بعدسرحد پر موجود لوگوں کی مشکلات کو نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہندوستانی بورڈ کے درمیان ایک معاہدے کی یادداشت کر دستخط کیے گئے تھے جس کے تحت پی سی بی نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سے دسمبر میں دوطرفہ سیریز کھیلنے کی درخواست کی تھی۔پروگرام کے تحت ہندوستان کو پاکستان سے دو ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے جہاں پاکستان ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات میں پڑوسی ملک کی میزبانی کرتا۔پاکستان اور ہندوستان کے درمیان 2007 میں انڈیا میں کھیلی گئی کرکٹ سیریز کے بعد سے کوئی باقاعدہ مکمل کرکٹ سیریز نہیں کھیلی گئی۔ پاکستان کو اسکے بعد اگلی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا تھا لیکن 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کے ساتھ ساتھ کرکٹ تعلقات بھی متاثر ہوئے اور اس کے بعد متعدد کوششوں کے باوجود کوئی مکمل سیریز نہیں کھیلی جا سکی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…